سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کا واقعہ، مزید انکشافات سامنے آگئے
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
فوٹو: اسکرین گریپ
سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کے واقعے سے متعلق مزید اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، حادثے کی نوعیت کا معلوم نہ ہونے پر ریسکیو ٹیمیں کشتیاں اور جال ساتھ نہیں لائیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع میں دفعہ 144 نافذ تھی جس پر عمل درآمد پولیس کی ذمہ داری تھی، پولیس جائے وقوعہ پر سب سے آخر میں پہنچی، سیاح 8 بجکر 30 منٹ پر ہوٹل کے کیفے میں ناشتہ کرنے پہنچے، نجی ہوٹل بند تھا، سیاح پچھلے راستے سے دریا کے اندر گئے۔
دریائے سوات میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے 1 ہی خاندان کے 2 افراد کو مردان میں سپردِ خاک کر دیا گیا، 1 بچے کی تلاش جاری ہے جبکہ 3 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔
سیاحوں نے دریا کے اندر سیلفیاں لینا شروع کیں، مقامی لوگوں نے سیاحوں کو سیلابی پانی آنے کے خدشہ کا بتایا، سیاح سیلفیاں لیتے لیتے دریا کے مزید اندر گئے اور مقامی افراد کی نہیں مانی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق 9 بجکر 50 منٹ پر ریسکیو 1122 کو کال موصول ہوئی، حادثہ کی نوعیت کا اندازہ نہ ہونے پر ریسکیو ٹیمیں کشتیاں اور جال ساتھ نہیں لائے، 10 منٹ بعد کشتی اور جال منگوا کر کارروائی شروع کی گئی۔
خطرناک مقامات پر سیلفی لینا، تصاویر اور ویڈیو بنانے کا شوق ہر سال سیاحتی موسم میں کئی قیمتی جانیں نگل لیتا ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ کے اہلکار سب سے پہلے جائے وقوعہ پر پہنچے، کارروائی کے دوران تین سیاح اور ایک مقامی فرد کو ریسکیو کیا گیا۔
دوسری جانب کمشنر مالا کنڈ عابد وزیر نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کل سے دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کیا جا رہا ہے، ہوٹل کو سیل کرکے مالک کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
کمشنر مالاکنڈ نے کہا کہ دریائے سوات کے اندر باہر مائننگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سوات میں
پڑھیں:
لاہور؛ گھر میں سلنڈر دھماکے سے عمارت کی پہلی منزل منہدم، 3افراد جاں بحق
لاہور:پیپسی روڈ ہربنس پورہ نادر مارکیٹ کے قریب گھر میں سلنڈر دھماکے کے باعث عمارت کی پہلی منزل نیچے گرنے سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں گھر میں سلنڈر دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی، سلنڈر دھماکے سے گھر کی پہلی منزل نیچے گر گئی۔
حادثے میں ریسکیو کی 18 ایمرجنسی گاڑیوں کے ساتھ ساتھ 50 ریسکیورز نے حصہ لیا۔ آپریشن کی کمانڈ ضلعی ایمرجنسی آفیسر شاہد وحید نے کی۔
اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے ملبے تلے پھنسے 7 افراد کو زندہ نکال لیا جبکہ عمارت گرنے سے تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔
عمارت کی پہلی منزل گرنے کے حادثے میں زخمی ہونے والے 7 افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔