Daily Mumtaz:
2025-09-28@05:29:33 GMT

پہلے ٹی 20 میں بھارتی ویمنز ٹیم نے انگلینڈ کو شکست دے دی

اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT

پہلے ٹی 20 میں بھارتی ویمنز ٹیم نے انگلینڈ کو شکست دے دی

پہلے ٹی 20 میچ میں بھارتی ویمنز ٹیم نے انگلینڈ کو 97 رنز سے شکست دے دی۔

ناٹنگھم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا، بھارتی ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے۔

بھارتی کپتان سمرتی مندھانا 112 اور ہارلین ڈیول 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ دونوں کے درمیان 94 رنز کی شراکت داری کی بدولت بھارتی ٹیم بڑا اسکور کرنے میں کامیاب ہوئی۔

انگلینڈ کی طرف سے لورین بیل نے 3ایم آرلوٹ اور صوفی ایکلیسٹون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم 14.

5 اوورز میں 113 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔ کپتان ناٹ اسکیور برنٹ 66 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

بھارت کی طرف سے شری چرانی نے 4، دپیتی شرما اور رادھا یادیو نے 2، 2، اروندھتی ریڈی اور امنجوت کور نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ منگل کو برسٹول میں کھیلا جائے گا۔

Post Views: 1

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پاکستانی نوجوان نے بھارتی باکسر کو شکست دے کر پہلی بار عالمی چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان باکسر سمیر خان نے یو بی او یوتھ ورلڈ بینٹم ویٹ چمپئن شپ جیت کر پاکستان کو پہلی بار ٹائٹل دلوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ بنکاک کے ورلڈ سیم اسٹیڈیم باکسنگ ایرنیا میں یو بی او یوتھ ورلڈ بینٹیم ویٹ چیمپئن کے فائنل میں پاکستانی باکسر نے راویتی حریت اور بھارتی باکسر بنتی سنگھ کو فائنل میں چاروں خانے چت کیا۔

          View this post on Instagram                      

A post shared by S A M E E R K H A N ???????? (@sameerkhanboxer)

52 کلوگرام کیٹگری کے مقابلے میں پاکستانی نوجوان کھیل کے آغاز سے ہی بھارتی کھلاڑی پر حاوی رہا اور پے در پے حملے کر کے اُسے چت کیا۔

اپنی فتح کے بعد سمیر خان نے سماجی رابطے کی سائٹ پر مقابلے میں فتح ملنے پر اللہ کا شکر ادا کیا جبکہ اس تاریخی کامیابی پر انہیں مداحوں نے مبارک باد دی ہے۔

          View this post on Instagram                      

A post shared by S A M E E R K H A N ???????? (@sameerkhanboxer)

سمیر خان کے مطابق پاکستان کو پہلی بار یو بی او یوتھ ورلڈ بیٹنم ویٹ چیمپئن شپ میں کامیابی ملی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایشیا کپ فائنل تناؤ، پاک بھارت کپتانوں کا فوٹو شوٹ کھٹائی میں پڑ گیا
  • ٹرمپ کا ویزہ وار مودی کی سفارتی شکست
  • پاکستانی نوجوان نے بھارتی باکسر کو شکست دے کر پہلی بار عالمی چیمپئن شپ جیت لی
  • پاکستان اور بھارت کتنی بار فائنلز میں ٹکرائے اورکس کا پلڑا بھاری ہے؟
  • ایشیا کپ فائنل: پاکستان کے خلاف میچ میں ابھیشیک شرما اور ہاردک پانڈیا کی شرکت غیر یقینی
  • ایشیا کپ: پاکستان کیخلاف فائنل میں ابھیشیک شرما اور پانڈیا کی شرکت مشکوک
  • کنگ چارلس سوئم اکتوبر میں ویٹی کن کا دورہ کریں گے
  • امیچر گالف چیمپئن شپ، گالفر سعد حبیب نے بھارتی گالفر کو آؤٹ کلاس کردیا
  • ایشیاء کپ 2025 کے فائنل سے پہلے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کا بڑا بیان
  • نیش کپ اسکواش ٹورنامنٹ، پاکستان کے اشعب عرفان نے بھارتی کھلاڑی کو شکست دیدی