چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

بیجنگ :
چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق، جنوری سے مئی تک چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن رہی ، جو سال بہ سال 4.2 فیصد کا اضافہ ہے۔ لاجسٹکس مارکیٹ کا پیمانہ وسیع ہوتا جا رہا ہے ، لاجسٹکس آپریشنز مجموعی طور پر مستحکم رہے ہیں اور لاجسٹکس کے ڈھانچے کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔اتوار کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ
تفصیلات کے مطابق، جنوری سے مئی تک ملک بھر میں ریل اور آبی راستے سے پہنچائے جانے والے کنٹینرز کی کل تعداد 6.

833 ملین ٹی ای یو ز تک پہنچ گئی جو سال بہ سال 18.4 فیصد کا اضافہ ہے۔ کلیدی لاجسٹکس انٹرپرائزز کی کاروباری آمدنی میں سال بہ سال 6.5 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ مئی میں ، سول ایوی ایشن کارگو کے حجم میں سال بہ سال 16.6 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ بین الاقوامی ایوی ایشن کارگو کی صلاحیت میں اضافہ جاری رہا ، جس نے 26.3فیصد کی تیز رفتار ترقی حاصل کی۔مئی میں چین اور وسطی ایشیا کے درمیان ریلوے ایکسپریس کی 1321 ٹرینیں چلائی گئیں، جو سال بہ سال 30.9 فیصد کا اضافہ ہے۔ماہرین کا ماننا ہے کہ سازوسامان کی تجدید اور “ٹریڈ ِان” سمیت دیگر پالیسیوں کی بدولت ، چین میں سازوسامان کی مینوفیکچرنگ اور لوگوں کے ذریعہ معاش کی کھپت سے متعلق لاجسٹکس میں مزید اضافے کی توقع کی جا سکتی ہے۔

Post Views: 5

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: فیصد کا اضافہ سال بہ سال

پڑھیں:

تجارتی خسارے میں اضافہ عارضی، برآمدات میں بہتری آئیگی، احسن اقبال

اسلام آباد:

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جولائی میں پاکستان کے تجارتی خسارے میں 44 فیصد اضافہ ایک "عارضی کمی" ہے، جس کا ازالہ آئندہ مہینوں میں برآمدات میں اضافے سے ہو جائے گا۔

گزشتہ روز مالی سال 2025-26 کی پہلی ماہانہ ترقیاتی رپورٹ کے اجراکے موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت نے صرف ان اشیاء  پر ڈیوٹی کم کی ہے جو برآمدات کو فروغ دے سکتی ہیں۔

اعداد و شمارکے مطابق جولائی میں تجارتی خسارہ 2.7 ارب ڈالر رہا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 44 فیصد زیادہ ہے۔

وزیر کے مطابق یہ اضافہ اس وجہ سے بھی ہو سکتا ہے کہ درآمدکنندگان نے کم ٹیرف کے انتظار میں اپنی کھیپ روک رکھی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کی لیجنڈری اداکارہ 88 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں
  • اماراتی ایئرپورٹس پر مسافروں کی آمد کا نیا ریکارڈ قائم
  • ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ، جلد شرح سود میں کمی، بجلی سستی ہوگی: وزیر خزانہ
  • ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ، ادائیگیوں سے صورتحال بہتر ہوگی، وزیر خزانہ
  • پاکستان میں کاروباری اعتماد میں مسلسل اضافہ
  • تجارتی خسارے میں اضافہ عارضی، برآمدات میں بہتری آئیگی، احسن اقبال
  • جاپان کی سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، نکی 225 انڈیکس 42983.34 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
  • 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، وزیر توانائی
  • کاروباری برادری  کا قومی سمت پر اعتماد 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
  • نیشنل گرڈ کمپنی نے یوز آف سسٹم چارجز میں اضافہ مانگ لیا