وزیراعظم  شہباز شریف سے حال ہی میں نانگا پربت سر کرنے والی پہلی قطری خاتون کوہ پیماء شیخہ اسماء الثانی نے ملاقات کی۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف نے آج اسلام آباد میں قطری کوہ پیما شیخہ اسماء الثانی سے ملاقات میں ان کا خیرمقدم کیا اور انہیں حال ہی میں نانگا پربت کو کامیابی سے سر کرنے والی خلیج اور قطر کی پہلی خاتون کا اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے اس اہم سنگ میل کو حاصل کرنے کیلئے شیخہ عاصمہ کی غیر معمولی ہمت اور عزم کو سراہا۔

وزیرِ اعظم نے ایڈونچر اور کوہ پیمائی کے ذریعے دنیا بھر کی خواتین بالخصوص نوجوانوں کو با اختیار بنانے کی آگاہی کو فروغ دینے کے حوالے سے ان کی تعریف کی۔

پاکستان کے قدرتی حسن کی آگاہی کے لیے ان کی کامیابی اور عزم کے اعتراف میں، وزیر اعظم نے شیخہ اسماء الثانی کو پاکستان کی ماؤنٹینز اینڈ ٹورازم کے لیے باقاعدہ طور پر برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کی چودہ بلند ترین چوٹیوں میں سے پانچ کا پاکستان میں ہونا، پاکستان کیلئے فخر کی بات ہے، جو اسے کوہ پیماؤں اور ایڈونچر کے متلاشیوں کے لیے ایک اہم مقام بناتا ہے۔

انہوں نے شیخہ عاصمہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پاکستان کے شاندار پہاڑوں کا انتخاب کیا اور ان کے چیلنجز اور قدرتی خوبصورتی کی طرف بین الاقوامی توجہ دلانے میں قابل قدر کردار ادا کیا۔

انہوں نے پاکستانی کوہ پیماء پورٹرز اور گائیڈز کی اہم شراکت کا بھی ذکر کیا جو دنیا بھر کے کوہ پیماؤں کو ان کی مہمات میں مدد فراہم کرتے ہیں اور کہا کہ ان کی مہارت اور لگن اس طرح کی غیر معمولی کامیابیوں کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔

پاکستان اور قطر کے درمیان گہرے اور دوستانہ تعلقات پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ شیخہ اسماء کی کامیابی دونوں ممالک کے درمیان جرات، مثبت عزائم اور استقامت کی مشترکہ اقدار کی عکاس ہے۔

انہوں نے ایڈونچر ٹورازم، کھیلوں اور نوجوانوں کی شمولیت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے شیخہ اسماء آلثانی کے مساوی مواقع کی تخلیق میں جینڈر مساوات کمیشن کی نائب صدر کے طور پر فعال کردار کی بھی تعریف کی۔ 

 وزیر اعظم نے بین الاقوامی کوہ پیماؤں کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے جاری حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے انہیں تمام ضروری سہولیات، حفاظت اور مہمان نوازی کا یقین دلایا۔

دنیا کی 8,000 میٹر کی چوٹیوں میں سے تمام چودہ چوٹیوں کو سر کرنے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے شیخہ اسماء کو مستقبل کی کوہ پیمائی کے لیے پاکستان واپس آنے اور پاکستان کے متنوع اور دلکش مناظر کو مزید دریافت کرنے کے لیے دعوت دی۔

شیخہ اسماء الثانی نے اپنے دوروں کے دوران ان کی پرتپاک مہمان نوازی پر وزیراعظم اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔

نانگا پربت کی اپنی حالیہ کوہ پیمائی کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے مقامی پورٹرز اور گائیڈز کے تعاون کی تعریف کی اور اس شاندار پہاڑ کی خوبصورتی کی بھی تعریف کی۔

انہوں نے K2، جسے ماضی میں وہ سر کر چکی ہیں، اپنی سر کی گئیں تمام چوٹیوں میں بہترین پہاڑ قرار دیا اور کہا کہ اس کی خوبصورتی بے مثال ہے۔

وزیر اعظم نے شیخہ اسماء الثانی کی مستقبل کی کوششوں اور عالمی سطح پر نوجوانوں بالخصوص خواتین کو عزم کے ساتھ اپنے اہداف کے حصول کی ترغیب دینے کے لیے ان کی جاری کوششوں کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے حال ہی میں نانگا پربت سر کرنے والی پہلی قطری خاتون کوہ پیماء شیخہ اسماء الثانی کی ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج اسلام آباد میں قطری کوہ پیما شیخہ اسماء الثانی سے ملاقات میں ان کا خیرمقدم کیا اور انہیں حال ہی میں نانگا پربت کو کامیابی سے سر… pic.

twitter.com/dn10ihsrdY

— PTV News (@PTVNewsOfficial) July 10, 2025

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: حال ہی میں نانگا پربت اعظم نے شیخہ اسماء شیخہ اسماء الثانی سر کرنے والی شہباز شریف انہوں نے تعریف کی کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

میں حیران رہ گئی کہ وہ میرا نام کیسے  جانتے تھے، دیویا دتہ کی شاہ رخ خان سے پہلی ملاقات کا دلچسپ قصہ

2 نومبر کو جب شاہ رخ خان اپنی 60 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، تو پوری فلم انڈسٹری صرف ایک سپر اسٹار نہیں بلکہ ایک ایسے انسان کا جشن منا رہی ہے جس کی انکساری، محبت اور دلکشی نے ہر دل میں جگہ بنائی ہے۔

شاہ رخ خان کی سالگرہ پر انہیں شاندار انداز میں یاد کرنے والے لوگوں میں شامل ہیں اداکارہ دیویا دتہ، جنہوں نے شاہ رخ سے اپنی پہلی ملاقات کو یاد کرتے ہوئے ایک ایسا واقعہ سنایا جو واقعی کسی بولی وڈ فلم کے سین جیسا لگتا ہے۔

’ہم ٹکرا گئے… اور میری فائل اُڑ گئی‘

دیویا دتہ نے ایک انٹرویو میں بتایا’ یہ میری ان سے پہلی ملاقات تھی، وینس آفس میں۔ میں اپنے پورٹ فولیو کے ساتھ ایک تنگ سی سیڑھی سے نیچے اتر رہی تھی اور وہ تیزی سے اوپر آ رہے تھے۔ ہم بالکل ایک دوسرے سے ٹکرا گئے اور میری فائل نیچے گر گئی۔‘

یہ بھی پڑھیے شاہ رخ خان نے 59 سال کی عمر میں جوان نظر آنے کا حیران کن راز فاش کردیا

 دیویا بتاتی ہیں کہ اس کے بعد جو ہوا، وہ شاہ رخ خان کا جادو تھا۔

’انہوں نے یہ دیکھے بغیر کہ میں کون ہوں، فوراً جھک کر میری تصویریں اٹھانا شروع کر دیں اور بولے ‘I’m sorry’۔ پھر جب نظر اوپر اٹھائی تو کہا، ‘اوہ! ہائے دیویا!’ ‘

’میں حیران رہ گئی… کہ وہ میرا نام جانتے ہیں!‘

نئی آنے والی اداکارہ کے لیے یہ لمحہ کسی خواب سے کم نہیں تھا۔

’ذرا میرا چہرہ سوچیں!‘ وہ ہنستے ہوئے کہتی ہیں۔ ’میں کچھ بول ہی نہیں پائی۔ سب سے خاص بات یہ تھی کہ وہ میرا نام جانتے تھے! میں نے پوچھا، ‘آپ کو میرا نام کیسے معلوم؟’ تو وہ مسکرائے اور بولے، ‘میں نے آپ کا نام اداکاروں کی شارٹ لسٹ میں دیکھا تھا۔‘

یہی ہے شاہ رخ خان ۔۔۔ حاضر دماغ، دلکش، اور کمال کے انسان۔

یہ بھی پڑھیں: وینیٹی وینز یا شاہی محلات؟ شاہ رخ خان اور رنویر سنگھ کی کروڑوں کی وینیٹی وین میں کیا خاص ہے؟

’ ویـر زارا‘ میں دوبارہ ملاقات

کئی سال بعد، دیویا دتہ اور شاہ رخ خان نے یـش چوپڑا کی فلم ’ویـر زارا (2004) میں ایک ‘ساتھ کام کیا۔ دیویا کے مطابق، ’وہی باہمی احترام اور خوبصورتی جو پہلی ملاقات میں تھی، فلم کے پردے پر بھی جھلکی۔‘

’شاید اُس دن میں اُن سے تھوڑا سا پیار کر بیٹھی تھی‘

دیویا دتہ مسکراتے ہوئے کہتی ہیں:

’میرا دل اُس دن تھوڑا سا ان پر فدا ہو گیا تھا۔ وہ صرف ایک اسٹار نہیں، ایک ایسا انسان ہیں جو لوگوں کے نام یاد رکھتے ہیں، اُن کی مدد کرتے ہیں اور اُنہیں اہم محسوس کرواتے ہیں۔‘

 ایک سپر اسٹار نہیں، ایک انسان

جب دنیا بھر کے مداح شاہ رخ خان کے 60 برس مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں، تو دیویا دتہ کی کہانی یاد دلاتی ہے کہ اسٹارڈم کے پیچھے ایک نرم دل، مہربان اور سادہ انسان چھپا ہے جو ہر دل کو چھو لیتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انٹرٹینمنٹ دیویا دتہ شاہ رخ خان

متعلقہ مضامین

  • دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت والی نیوز اینکر متعارف، ویڈیو وائرل
  • جزیرے پر تنہا رہ جانے والی آسٹریلوی خاتون چل بسی
  • قطری وزیراعظم نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام فلسطینی گروہ پر عائد کردیا
  • قطری وزیراعظم نے فلسطینیوں کو جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا ذمے دار ٹھیرادیا
  • وزیراعظم سے محسن نقوی کی ملاقات، دورہ عمان اور ایران کے حوالے سے آگاہ کیا
  • قطری وزیراعظم نے فلسطینی گروہ کو جنگ بندی کی خلاف ورزی کا ذمہ دار قرار دیا
  • ٹرمپ،جنوبی کوریا کو اپنی پہلی جوہری توانائی سے چلنے والی آبدوز بنانے کی اجازت
  • خواجہ آصف اور شیر افضل مروت کی پارلیمنٹ کی راہداری میں ملاقات
  • پہلی جنگ عظیم کے پیغامات والی بوتل صدی بعد Wharton ساحل پر دریافت
  • میں حیران رہ گئی کہ وہ میرا نام کیسے  جانتے تھے، دیویا دتہ کی شاہ رخ خان سے پہلی ملاقات کا دلچسپ قصہ