وزیراعظم شہباز شریف نے نانگا سرکرنے والے قطری شہزادی شیخہ اسما الثانی کو پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی برانڈ سفیر مقرر کردیا ہے۔

شیخہ اسما الثانی کی جانب سے نانگا پربت سرکیے جانے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ’میں نہایت مسرت کے ساتھ شیخہ اسما الثانی کو پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور نیپال کے 4 کوہ پیماؤں نے نانگا پربت پہاڑ سر کرلیا

وزیراعظم نے کہا کہ نانگا پربت کو سر کرنے کے کارنامے پر شیخہ اسما الثانی کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، جو واقعی قابلِ تقلید اور حوصلہ افزا ہے، اُن کی یہ کامیابی ہمت، عزم اور استقامت کا بھرپور پیغام دیتی ہے اور پاکستان و قطر کے درمیان پائیدار دوستی کی خوبصورت علامت بھی ہے۔

???????? Majestic mountain ⛰️ calling!

I am pleased to appoint Her Highness Sheikha Asma Al Thani as the Brand Ambassador for Pakistan’s Mountains and Tourism.

My heartfelt felicitations to Her Highness on her recent feat of scaling Nanga Parbat. It is truly inspiring!

Her…

— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 8, 2025

یاد رہے کہ قطری شہزادی شیخہ اسما الثانی نے نانگا پربت سر کر کے اپنی قوم کی پہلی خاتون کا اعزاز حاصل کرلیا ہے جنہوں نے اس خطرناک چوٹی کو فتح کیا۔

یہ بھی پڑھیں: قطری شہزادی شیخہ اسما الثانی نے نانگا پربت سرکرلی، وزیراعظم کی مبارکباد

شیخہ اسما نے مشکل راستوں، برفیلے موسم اور زندگی کو خطرے میں ڈالنے والے چیلنجز کے باوجود چوٹی پر قطر کا قومی پرچم لہرایا۔

انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا کہ الحمدللہ، نانگا پربت۔ میری نویں 8000 میٹر بلند چوٹی۔ یہ ان میں سے ایک مشکل ترین چڑھائی تھی۔ اس پہاڑ نے مجھے ہر لمحہ آزمایا، قدموں کے نیچے کالی برف سے لے کر ہر چند سیکنڈ میں گرتے پتھروں تک۔ زندگی کے نازک ہونے کا مسلسل احساس ہوتا رہا۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by اسماء بنت ثاني ~ Asma Al Thani (@atalthani)

یہ ان کی 14 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کے مشن میں 9ویں کامیابی ہے۔ نانگا پربت، جسے ’قاتل پہاڑ‘ بھی کہا جاتا ہے، کو سر کر کے وہ ان چند باہمت کوہ پیماؤں میں شامل ہوگئیں جنہوں نے دنیا کی بلند ترین اور خطرناک ترین چوٹیاں فتح کی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news برانڈ سفیر شیخہ اسما الثانی قطری شہزادی ماؤنٹ ایورسٹ وزیراعظم شہباز شریف

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: برانڈ سفیر شیخہ اسما الثانی ماؤنٹ ایورسٹ وزیراعظم شہباز شریف قطری شہزادی شیخہ اسما الثانی شیخہ اسما الثانی کو نے نانگا پربت نانگا پربت سر

پڑھیں:

گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست

فیصل کریم کنڈی نے خط میں کہا کہ صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکسز کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف نہیں مل سکتا۔ اسلام تائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان کے نام خط لکھ کر ضم شدہ قبائلی اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے اور اس میں توسیع کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحال کر کے انضمام کے وقت کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے خط میں مطالبہ کیا کہ قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکسز کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف نہیں مل سکتا۔

انہوں نے تجویز دی کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی قائم کر کے قبائلی اضلاع کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے ٹیکسوں کے نفاذ سے قبل ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کی معاشی و مالی صورتحال کا جائزہ لینا ضروری ہے، جبکہ ٹیکسوں کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل یا کسی مناسب آئینی فورم پر فوری طور پر پیش کیا جائے۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ قبائلی عوام نے پاکستان کے امن، استحکام اور سلامتی کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ وفاق اور صوبے کی یکساں ٹیکس پالیسی قبائلی عوام کا ریاست پر اعتماد بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوگی، جبکہ ٹیکس ریلیف سے ضم شدہ اضلاع کی سماجی و معاشی ترقی اور قومی دھارے میں انضمام کا عمل مزید تیز ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور سے تعلق رکھنے والی سعدیہ زاہدی عالمی فضائی تنظیم کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل مقرر
  • طلاق کی افواہیں بے بنیاد؟ شہزادی بیٹریس کی شوہر کے ہمراہ نئی خوشگوار تصویر وائرل
  • وزیراعظم کا لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے، کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان
  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کردیا گیا
  • جنرل عامر رضا نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے نئے کمانڈر مقرر
  • مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی