وزیراعظم نے نانگا پربت سرکرنے والی قطری شہزادی شیخہ اسما کو پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی برانڈ ایمبسیڈر مقرر کردیا ہے، اس بات کا اعلان وزیراعظم نے قطری شہزادی شیخہ اسما سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا۔

وزیرِاعظم شہباز شریف سے نانگا پربت سر کرنے والی قطری شہزادی شیخہ اسما آل ثانی نے ملاقات کی ہے، وزیراعظم نے شیخہ اسما کو پاکستان کے خطرناک ترین پہاڑ نانگا پربت کو کامیابی سے سر کرنے پر مبارکباد دی اور انہیں پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: قطری شہزادی شیخہ اسما الثانی نے نانگا پربت سرکرلی، وزیراعظم کی مبارکباد

وزیرِاعظم نے شیخہ اسما کی غیر معمولی جرأت، استقامت اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ اُن کی یہ کامیابی دنیا بھر میں بالخصوص خواتین اور نوجوان لڑکیوں کے لیے ایک محرک اور ہمت افزا مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخہ اسما نے مہم جوئی اور بلند پہاڑی کھیلوں کے ذریعے صنفی برابری کے فروغ میں قابلِ قدر کردار ادا کیا ہے۔

وزیرِاعظم نے شیخہ اسما آل ثانی کو پاکستان کی پہاڑوں اور سیاحت کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ دنیا کی چودہ بلند ترین چوٹیوں میں سے 5 کا مسکن ہے، جو عالمی کوہ پیماؤں اور مہم جو سیاحوں کے لیے ایک اہم منزل بناتا ہے۔ انہوں نے شیخہ اسما کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پاکستان کے دلکش پہاڑوں کا انتخاب کیا اور بین الاقوامی سطح پر ان کی خوبصورتی اور چیلنجز کو اُجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

وزیرِاعظم نے پاکستانی ہائی ایلٹیٹیوڈ پورٹرز اور گائیڈز کے کردار کو بھی سراہا، جو دنیا بھر سے آنے والے کوہ پیماؤں کی رہنمائی اور معاونت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اشرف صدپارہ سمیت پاکستان کے 5 کوہ پیماؤں نے نانگا پربت کو سر کرلیا

انہوں نے پاکستان اور قطر کے درمیان دوستانہ اور گہرے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شیخہ اسما کی کامیابی دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ اقدار، جرأت، بلند حوصلے اور استقامت کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے ایڈونچر ٹورازم، کھیل اور نوجوانوں کی شرکت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔

وزیرِاعظم نے صنفی برابری کے فروغ میں شیخہ اسما کے فعال کردار کو بھی سراہا، جو کمیشن برائے صنفی مساوات کی نائب صدر کے طور پر خواتین کے لیے مساوی مواقع پیدا کرنے میں مصروفِ عمل ہیں۔

وزیرِاعظم نے بین الاقوامی کوہ پیماؤں کو حکومتِ پاکستان کی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ اُن کے لیے ہر ممکن سہولت، سلامتی اور مہمان نوازی کو یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: غیرملکی خاتون کوہ پیما نانگا پربت سر کرنے کی مہم میں ہلاک، لاش کی تلاش جاری

شیخہ اسما کی اس خواہش کو سراہتے ہوئے کہ وہ دنیا کی تمام 14، 8000 میٹر بلند چوٹیوں کو سر کرنا چاہتی ہیں (جن میں سے وہ اب تک نو کو سر کرچکی ہیں)، وزیرِاعظم نے انہیں پاکستان کے آئندہ دوروں کے لیے خوش آمدید کہا اور ملک کے دیگر قدرتی اور دلکش مناظر کو دریافت کرنے کی دعوت دی۔

شیخہ اسما آل ثانی نے پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے دی گئی گرمجوشی اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔ نانگا پربت کو سر کرنے کے حالیہ تجربے کو یاد کرتے ہوئے، انہوں نے مقامی پورٹرز اور گائیڈز کی معاونت کو سراہا اور پہاڑ کی دلکشی کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے پاکستان کی ایک اور معروف چوٹی کے ٹو کو اپنی اب تک کی مہمات میں ’سب سے مکمل پہاڑ‘ قرار دیا اور کہا کہ اس کی خوبصورتی بے مثال ہے۔

آخر میں وزیرِاعظم نے شیخہ اسما آل ثانی کے آئندہ عزائم اور دنیا بھر کے نوجوانوں، بالخصوص خواتین کو اپنی منزل کے حصول کے لیے متحرک کرنے کی کوششوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 15 سالہ سلینہ کے ٹو سے قبل نانگا پربت کیوں سر کرنا چاہتی ہیں؟

یاد رہے کہ قطری شہزادی شیخہ اسما نے دو دن قبل نانگا پربت سر کی تھی، جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے ایکس پر اپنے پیغام کے ذریعے انہیں مبارکباد دی تھی اور انہیں پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی برانڈ ایمبسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا، آج ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نے اس اعلان کو عملی جامہ پہنایا ہے اور شیخہ اسما کو باقاعدہ طور پر پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی برانڈ ایمبسیڈر مقرر کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news برانڈ ایمبسیڈر پاکستان شیخہ اسما قطری شہزادی نانگا پربت.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: برانڈ ایمبسیڈر پاکستان نانگا پربت کی برانڈ ایمبسیڈر مقرر نانگا پربت سر یہ بھی پڑھیں نے پاکستان کوہ پیماؤں کا اعلان انہوں نے ہوئے کہ ادا کیا کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

جنرل عامر رضا نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے نئے کمانڈر مقرر

وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت، چیف آف جنرل اسٹاف کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے انہیں کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کیا ہے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کو ترقی اور نئی تقرری پر مبارک باد دیتے ہوئے اس اہم قومی ذمہ داری کی انجام دہی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Islamabad, 24 July 2026.

Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif has announced the promotion of Lieutenant General Aamer Raza, HI(M), SBt, Chief of the General Staff of Pakistan Army, to the rank of “Four-Star General” and his appointment as “Commander National Strategic… pic.twitter.com/U1Qk2K5nsl

— Prime Minister's Office (@PakPMO) July 24, 2026

بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل عامر رضا اس سے قبل چیف آف جنرل اسٹاف کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اور اب انہیں فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے نئی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ترقی تقرری جنرل عامر رضا شہباز شریف میڈیا ونگ نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ ہلال امتیاز وزیر اعظم

متعلقہ مضامین

  • پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا
  • وزیراعظم کا لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے، کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان
  • امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کردیا گیا
  • جنرل عامر رضا نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے نئے کمانڈر مقرر
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز