لکی مروت میں تھانے پر حملے کی کوشش ناکام، پولیس کی بروقت کارروائی سے دہشت گرد پسپا
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
خیبر پختونخوا کے جنوبی علاقے لکی مروت میں دہشت گردی کی ایک بڑی کوشش کو پولیس نے ناکام بنا دیا تھانا گمبیلا کو نشانہ بنانے کے لیے دس سے بارہ دہشت گردوں نے منصوبہ بندی کے تحت حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے مشتبہ نقل و حرکت کو بروقت بھانپتے ہوئے فوری جوابی کارروائی کی اور فائرنگ شروع کر دی جس سے دہشت گردوں کے عزائم خاک میں مل گئے پولیس کی فائرنگ کے بعد دہشت گرد فرار ہو گئے اور حملے کی یہ کوشش مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی خوش قسمتی سے کسی بھی اہلکار کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے انسپکٹر جنرل خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے لکی مروت پولیس کی جانب سے جرات مندانہ ردعمل پر جوانوں کو فون کر کے ان کی بہادری کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا ریجنل پولیس آفیسر بنوں سجاد خان کے مطابق پولیس پہلے سے ہائی الرٹ تھی اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لیے فورس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کر دیا گیا ہے جس کی بدولت سیکیورٹی اہلکاروں نے ممکنہ خطرے کو پیشگی بھانپتے ہوئے بڑی تباہی کو روک لیا پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بروقت نمٹا جا سکے اور عوام کی جان و مال کو محفوظ بنایا جا سکے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بنوں: پولیس و عسکریت پسندوں میں فائرنگ کا تبادلہ، اہلکار زخمی
—فائل فوٹوبنوں کے علاقے میریان میں پولیس اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔
آر پی او بنوں سجاد خان کے مطابق عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
آر پی او بنوں نے مزید کہا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری اور بکتر بند جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پولیس اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
دریں اثنا ڈی آئی جی بنوں کے مطابق جھڑپ کے دوران پولیس پر دہشت گردوں کی جانب سے ڈرون حملے کیے گئے۔ دہشت گردوں کے ڈرون حملہ میں ایک کانسٹیبل معمولی زخمی ہوا۔
انھوں نے کہا پولیس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، دہشت گردوں کی جانب سے راکٹ لانچرز کا استعمال بھی کیا گیا۔