نئی سیاسی جماعت کا نعرہ جئےعوام ہوگا،ذوالفقار علی بھٹوجونیئر
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے نئی سیاسی جماعت بنانےکا اعلان کردیا۔
لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نےکہا کہ روٹی،کپڑا اور مکان کا نعرہ آج بھی موجود ہے، ہمیں آج مزید 3 چیزیں بجلی، گیس اور پانی بھی چاہیے، ہمارا نعرہ جئے عوام ہوگا۔ وہ ایک نئی سیاسی جماعت بنا رہے ہیں جس کا باقاعدہ اعلان جلدکیا جائےگا۔
خواہش ہے خیبرپختونخوا میں تبدیلی پی ٹی آئی کے اندر سے ہی آئے،مولانا فضل الرحمان
جیو نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ زرداری گروپ نے جئے بھٹو کو کرپشن کا نعرہ بنادیا، کارپوریٹ فارمنگ زمینوں پر قبضہ کرنےکا منصوبہ ہے، پنجاب کےکسان ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، وہ جماعتیں آج کہاں ہیں جو کسانوں کی بات کرتی ہیں، اگر سندھ کےکسان بھی پنجاب کی طرح آواز اٹھائیں گے تو وہ اسلام آباد کی طرف مل کر چلیں گے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ذوالفقار علی بھٹو
پڑھیں:
پنجاب میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات بحال کرنے کا فیصلہ
فوٹو: فائلپنجاب میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی زیر صدارت اجلاس میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں رانا سکندر حیات نے کہا کہ آٹھویں کلاس کیلئے بورڈ امتحانات کا سلسلہ بحال کر رہا ہوں، پانچویں، چھٹی اور ساتویں کلاس کے امتحانات بطور اسسمنٹ ٹیسٹ لیے جائیں۔
صوبائی وزیر تعلیم نے ہدایت کی کہ ایک ماہ میں انٹرنل اسسمنٹ ٹیسٹ کا طریقہ کار وضع کیا جائے۔
اس کے علاوہ اجلاس میں پانچویں سے ساتویں تک انٹرنل امتحانی نظام مؤثر بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
واضح رہے کہ پنجاب میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات 5 سال قبل ختم کر دیے گئے تھے۔