لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی ندیم ملک نے نجی ٹی وی کے پروگرام کے دوران رانا ثناء اللہ کی موجودگی میں چینی کی قیمت بڑھے اور اس سے فائدہ اٹھانے کا الزام وفاقی کابینہ کے وزراء پر عائد کر دیاہے جس کی مشیر وزیراعظم تردید کرتے رہے لیکن سینئر صحافی اپنے دعوے پر ڈٹے رہے ۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی سرپلس ہوتے ہوئے مصنوعی طور پر قلت پیدا کی گئی اور دیہاڑی لگائی گئی اس میں مڈل مین کا سب سے زیادہ کر دار ہے ۔

سینئر صحافی ندیم ملک نے کہا کہ میں اپنا الزام آپ کی مرکزی حکومت پر دہرا رہا ہوں، ، وزیراعظم شہبازشریف کی بڑی واضح ہدایت تھی کہ اگر 140 روپے سے قیمت نہیں جائے گی تو پھر ایکسپورٹ کی اجازت ہو گی، لیکن وزیراعظم کی ناک کے نیچے آپ کی کابینہ کے وزیر اس کے اندر ملوث ہیں ، میں دوبارہ یہ الزام لگا رہا ہوں ۔پچھلی دور حکومت میں عمران خان کے وزیر اس میں ملوث تھے اور اس بار آپ کی حکومت کے وزیر اس میں ملوث ہے ، جنہوں نے چینی بیچ کر پیسے کمائے گئے ہیں ۔140 سے 200 پر قیمت جائے تو 60 روپے کا فرق ہے ، کس نے کمایاہے ؟

پاکستان جرنلسٹس فورم UAE کے  جنرل سیکرٹری حافظ زاہد علی کے والد محترم  کی روح کو ایصال ثواب کے لئے دعائیہ تقریب

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سارا مڈل مین ملوث ہے ،، آڑتھی لوگوں کی جو گرفت ہونی چاہیے تھی وہ نہیں ہے ، یہ ایک پور امافیا ہے ۔

ندیم ملک نے کہا کہ جی یہ پورا ایک مافیاہے اور اس میں آپ کے وزیر ملوث ہیں، انہوں نے ایکسپورٹ میں سہولت کاری کی ہے ، جب آپ مارکیٹ میں کہتے ہیں کہ تین لاکھ بیچ لو ، پھر تین لاکھ اور بیچ لو تو اس سے پہلے ہی قیمت بڑھنا شروع ہو جاتی ہے ۔

چینی کی مصنوعی قلت پیدا کر کے مڈل مین نے دیہاڑی لگائی ہے ! رانا ثناءاللہ
وزیراعظم کی ناک کے نیچے آپ کی کابینہ کے وزیر اس میں ملوث ہیں ! ندیم ملک ۔۔
اس میں مافیا ملوث ہے ! رانا ثناءاللہ
مافیا ہے لیکن آپ کی حکومت کے وزیر اس میں ملوث ہیں ! ندیم ملک ۔۔۔ pic.

twitter.com/SxjivxlYxH

— AMJAD KHAN (@iAmjadKhann) July 28, 2025

ٹوسٹ ماسٹرز کلب کے UAE  چیپٹر کی پہلی سالگرہ  ، نئے ممبران نے نفر حسین اوران کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کے وزیر اس میں ملوث رانا ثناء اللہ ندیم ملک نے کابینہ کے ملوث ہیں کہا کہ

پڑھیں:

وزیراعظم محمد شہبازشریف کا طیارہ سعودی فضائی حدود میں داخل


ریاض (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہبازشریف کا طیارہ سعودی فضائی حدود میں داخل ہوگیا ہے ، اپنے ملک کی حدود میں داخلے پر  سعودی لڑاکا طیاروں نے مہمان وزیراعظم کے طیارے کا فضا میں استقبال کیا ۔
تفصیل کے مطابق استقبال کے بعد F-15 طیاروں کے حصار میں مہمان وفد اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ، اس تاریخی اور شاندار استقبال پر وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے سعود ی ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ۔ 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ؛ مسئلہ فلسطین سمیت دو طرفہ تعلقات اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم محمد شہبازشریف کا طیارہ سعودی فضائی حدود میں داخل
  • سعودی فضائی حدود میں داخل ہونے پر جنگی طیاروں نے وزیراعظم کے جہاز کا شاندار استقبال کیا
  • قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کی سیلاب متاثرین کے لیے عالمی اداروں سے امداد کی اپیل
  • کیا زیادہ مرچیں کھانے سے واقعی موٹاپے سے نجات مل جاتی ہے؟
  • دہشتگردوں کا ملک کے اندر اور باہر پورا بندوبست کیا جائے گا،راناثنااللہ
  • رواں سال کے پہلے 6 ماہ صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کو کیا تحائف ملی توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
  • کابینہ ڈویژن نے نیا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کردیا ،تحائف کی مکمل فہرست سب نیوز پر دستیاب
  • مولانا ثناء اللہ جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی حاجی بشیر احمد کے بھائی ڈاکٹر عبدالرشید کے انتقال پرتعزیت کررہے ہیں
  • وزیرِاعظم کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ، اسرائیل کی جارحیت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال