—فائل فوٹو

افغان عبوری وزیر خارجہ ملا امیر متقی کا دورہ پاکستان مؤخر کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق افغان عبوری وزیر خارجہ نے آج پاکستان کے سہ روزہ دورہ پر اسلام آباد آنا تھا۔

پاکستانی و افغان سفارتی حکام نے دورہ مؤخر ہونے کی تصدیق کر دی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق افغان وزیر خارجہ کا دورہ تکنیکی وجوہات کی بنا پر ملتوی کیا گیا۔

ملا امیر متقی نے یہ دورہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر کرنا تھا۔

سفارتی ذرائع نے کہا کہ افغان عبوری وزیر خارجہ کے دورے کے لیے نئی تاریخ کا اعلان باہمی مشاورت سے ہو گا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: افغان عبوری وزیر خارجہ

پڑھیں:

پاکستان کی سفارتی کامیابیاں دنیا تسلیم کرتی ہے، عطاء اللہ تارڑ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے ”پاکستان کی سفارتی کامیابیاں“ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کو دنیا بھر میں تسلیم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش اور محنت سے ہم نے سفارتی محاذ پر نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، اور اس میدان میں خدمات انجام دینے والے تمام افسران قوم کا فخر ہیں۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی فارن سروس دنیا کی بہترین سروسز میں شمار ہوتی ہے، جس کی عظیم روایات ہمیں ورثے میں ملی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سفارت کاری محض ایک پیشہ نہیں بلکہ ایک فن ہے جو تجربے، صبر اور محنت سے پروان چڑھتا ہے۔ “مجھے فخر ہے کہ ہماری فارن سروس نے ہمیشہ پاکستان کا نام عالمی سطح پر بلند کیا”، وزیر اطلاعات نے کہا۔

انہوں نے اس موقع پر پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا ہے، مگر اس کے باوجود ملک پر دہشت گردی کو فروغ دینے کے الزامات لگائے گئے۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پہلگام واقعہ کے فوراً بعد بھارت نے بلا جواز پاکستان پر الزام تراشی کی، حالانکہ پاکستان خود دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ دوست ممالک نے پاکستان کے مؤقف کی تائید کی اور سفارتی کوششوں کے نتیجے میں پوری دنیا سے ہمیں بھرپور حمایت حاصل ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے بھارت کو پہلگام واقعہ کی آزادانہ تحقیقات کی پیشکش بھی کی۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے اپنے سے چار گنا بڑی طاقت کو شکست دی، اور ہماری مسلح افواج نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کا کردار معرکہ حق میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

وزیر اطلاعات نے انکشاف کیا کہ ہماری کوسٹ گارڈ نے بھارت کے لیے جاسوسی کرنے والے ایک ملاح کو گرفتار کیا جس نے بھارتی ایجنسیوں کے ہاتھوں استعمال ہونے کی پوری کہانی دنیا کے سامنے بیان کی۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ بھارت ہمیشہ کی طرح پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے، لیکن قوم متحد ہے اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی سفارتی کامیابیاں دنیا تسلیم کرتی ہے، عطاء اللہ تارڑ
  • نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا دورہ کریں گے
  • نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • پاک افغان مذاکرات کی اگلی نشست سے قبل اسحاق ڈار کا ترکیہ دورہ متوقع
  • مذاکرات کے تناظر میں لاہور سے انقرہ کا دورہ ، نائب وزیرِ اعظم ترکی روانہ
  • پاک افغان مذاکرات سے قبل اہم سفارتی سرگرمیاں، نائب وزیراعظم ترکی جائیں گے
  • وزارت خارجہ اور سفارتی مشننز  میں بڑے پیمانے پر تعیناتیاں
  • اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس، سفارتی کارکردگی کا جائزہ
  • پاکستان امن کا خواہاں ہے، ہر حال میں اپنی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کا دفاع کرے گا:ترجمان دفتر خارجہ
  • پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر اپنی خود مختاری اور عوام کے تحفظ کیلئے ہر اقدام اٹھائے گا: ترجمان دفتر خارجہ