City 42:
2025-08-08@09:15:23 GMT

وزیراعلیٰ و وزرا کو چھٹیوں پر بھی تنخواہ ملے گی

اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT

علی رامے: وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزرا کو چھٹیوں پر بھی مکمل تنخواہ اور الاؤنس دینے کی تجویز سامنے آ گئی, پارلیمانی مشیروں کی طرز پر وزرا کو بھی چھٹی کے دوران الاؤنس دینے کے لیے قانون میں ترمیم کی سمری تیار کر لی گئی۔

محکمہ قانون نے ترمیمی بل کا ڈرافٹ تیار کر کے وزیراعلیٰ کو بھجوا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کے بعد چھٹی کی مراعات بھی یکساں کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جس کے تحت وزرا، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کو چھٹی کے دوران تنخواہ کے برابر مراعات کا قانونی حق مل سکے گا۔

لاہور:مناواں کے علاقے میں ڈرون گر گیا

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی سفارش پر اہم ترمیمی سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کر دی گئی ہے، اور قانون میں تبدیلی کے ذریعے چھٹیوں کی تنخواہ اور الاؤنس کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔ بل منظوری کا منتظر ہے، جس کے بعد سرکاری چھٹیوں پر بھی مکمل تنخواہ اور الاؤنس کی ادائیگی یقینی ہو جائے گی۔



.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

ٹرمپ کی مزید ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی؛ مودی کے وزرا روس یاترا پر جائیں گے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر عائد 25 فیصد ٹیرف میں نمایاں اضافے کی دھمکی کے بعد مودی سرکار بوکھلاہٹ کی شکار ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے مشیرِ خاص کو آئندہ چند روز میں روس جانے کا حکم دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال رواں ہفتے ہی روس جائیں گے جبکہ وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا دورہ اسی ماہ کے آخر میں متوقع ہے۔

اگرچہ یہ دونوں دورے معمول کی سالانہ مشاورت کا حصہ ہیں تاہم اس وقت امریکا اور بھارت کے درمیان روسی تیل خریدنے کے معاملے پر پیدا ہونے والی کشیدگی کے تناظر میں خاص اہمیت اختیار کرگئے ہیں۔

توقع ہے کہ صدر پوٹن بھی رواں سال کے آخر میں بھارت کا دورہ کریں گے تاہم اس دورے کو بھارتی مشیر قومی سلامتی اور وزیر خارجہ اپنے روسی دورے میں حتمی شکل دیں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے نے مودی سرکار کے مشیر اور وزیر کی روس روانگی سے متعلق بھارتی وزارتِ خارجہ سے تصدیق چاہی لیکن تاحال کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

البتہ اس سارے معاملے سے باخبر ایک سے زائد بھارتی حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر  مشیر قومی سلامتی اور وزیر خارجہ کے علیحدہ علیحدہ دورۂ روس کی تصدیق کی ہے۔

یاد رہے کہ وزیرِاعظم مودی نے گزشتہ برس اکتوبر میں روس کا دورہ کیا تھا اور پوٹن کے ساتھ ان کے قریبی تعلقات طویل عرصے سے قائم ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • لبنانی کابینہ کا حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا عزم، شیعہ وزرا کا واک آؤٹ
  • پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع
  • حماس غزہ میں ہزاروں ملازمین کو تنخواہیں کیسے فراہم کرتی ہے؟
  • گھانا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 وزرا سمیت 9 افراد ہلاک
  • وزیراعظم کا دفتری اوقات کار اور وقت کی پابندی نہ کرنیوالے وزرا کیلئے سخت حکم
  • قومی اسمبلی سے مسلسل غیر حاضری پر شیخ وقاص اکرم کی نشست کو خطرات لاحق
  • ٹرمپ کی مزید ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی؛ مودی کے وزرا روس یاترا پر جائیں گے
  • کم از کم تنخواہ میں اضافہ، صنعتی ورکرز کےلیے مفت گھروں کا اعلان
  • پاکستان کے معروف ٹیکن پلیئر ارسلان ایش نے چھٹی بار ایوو ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کردی