اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ میجر طفیل محمد شہید نے 8 اگست کو اپنے قیمتی خون سے بہادری و جرأت کی تاریخ لکھی اور دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا کر سبز ہلالی پرچم کو سرخرو کیا۔اپنے تعزیتی بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نےکہا کہ نشان حیدر کے وارث، عظیم سپاہی نے دشمن کو اس کی صفوں میں گھس کر مارا،میجر طفیل محمد شہید نےدشمن کی گولیوں کا سامنا کرتے ہوئے بٹالین کی قیادت کی اور شجاعت کی لازوال داستان رقم کی، میجر طفیل محمد شہید نے زخمی ہونے کے باوجود پیش قدمی نہ روکی اور دشمن کو پسپائی پر مجبور کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بے مثال شجاعت کا یہ عظیم لمحہ ہماری نئی نسلوں کو ہمیشہ حوصلے اور عزم کا درس دیتا رہے گا ، قوم میجر طفیل محمد شہید کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے سب سے آگے کھڑے ہو کر جنگ کی کایا پلٹ دی، میجر طفیل محمد شہید کے آخری الفاظ کہ "میں نے اپنا کام مکمل کر دیا ہے، دشمن بھاگ گیا ہے"، آج ایک قومی حقیقت ہے اور میجر طفیل محمد شہید کے یہ تاریخی الفاظ آج بھی وطن کے ہر سپاہی کا نعرہ ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی دلیرانہ قیادت میں پاک بھارت جنگ کے دوران یہ سنہرے الفاظ ہر میدان میں گونجتے رہے اور دشمن کو ہر محاذ پر ہزیمت اٹھانا پڑی،حالیہ جنگ میں ہمارا ہر سپاہی میجر طفیل محمد شہید بن کر لڑا اور اللہ تعالیٰ نے قوم کو بے مثال فتح عطا فرمائی،دشمن کو دندان شکن جواب دینے والے میجر طفیل محمد شہید کو سلام،میجر طفیل محمد شہید کی لازوال قربانی کو دلیر قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے میجر طفیل محمد شہید نے دشمن کو

پڑھیں:

پاک بھارت ٹاکرا، چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں سے ملاقات، حوصلے بلند کردیے

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دبئی پہنچ گئے۔

آئی سی سی اکیڈمی کےاوول ٹو میں پریکٹس سیشن کے دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کے حوصلے بلندکیے۔

چیئرمین پی سی بی نے اس موقع پر ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا سے گفتگو  بھی کی۔

اس دوران کھلاڑیوں نے بھی بھرپور جوش وجذبےکے ساتھ پریکٹس جاری رکھی۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج دبئی میں شام ساڑھے سات بجے مدمقابل آئیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت سے دوبارہ شکست کے بعد مریم نفیس کی محسن نقوی سے دلچسپ درخواست
  • جب سے محسن نقوی آئے ہیں کوئی ایسا فیصلہ نہیں ہوا جس سے ٹیم اپنی ایک جگہ کھڑی ہو سکے: محمد حفیظ 
  • محسن نقوی اچانک دبئی پہنچ گئے، کھلاڑیوں سے ملاقات
  • ‘میری زندگی کا ساتھی، میرا بھانجا، میرا داماد ، وہ اب پوری قوم کا فخر ہے’
  • محسن نقوی کی مغوی اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمدافضل اور بیٹے کو شہید  کرنے کے واقعہ کی مذمت
  • 7 خوارجیوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتا ہوں؛ محسن  نقوی 
  • پاک بھارت ٹاکرا، چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں سے ملاقات، حوصلے بلند کردیے
  • محسن نقوی کی قومی ٹیم سے ملاقات، کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کئے
  • پاک بھارت ٹاکرا، محسن نقوی کی قومی ٹیم سے ملاقات، کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کیے
  • محسن نقوی کا اب وزیراعظم بننا نا ممکن ہو چکا، رانا ثناء اللّٰہ