اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ، غزہ میں سنگین انسانی صورتحال پر اظہار تشویش
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان سے رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے پاک ترک دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا اور موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال بھی کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے مکمل فوجی قبضے کے اسرائیلی منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں
اسحاق ڈار نے غزہ کے مکینوں کو بلا روک ٹوک انسانی امداد فراہم کرنے اور جرائم کی جواب دہی سے اسرائیلی استثنیٰ کے خاتمے کی فوری ضرورت پر بھی زور دیا۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
محض الفاظ نہیں عملی اقدام سے عزم کو دہرانا ہوگا، اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار۔فوٹو: اسکرین گریبنائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ محض الفاظ نہیں بلکہ عملی اقدام سے اپنے عزم کو دہرانا ہوگا۔
اسحاق ڈار نے ان خیالات کا اظہار نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خواتین کی چوتھی عالمی کانفرنس سے خطاب میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ بیجنگ میں 30 برس قبل خواتین اور بچیوں کی برابری اور بااختیار بنانے کا عزم کیا گیا تھا، ہمیں محض الفاظ نہیں بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے اپنے عزم کو دہرانا ہوگا۔
نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان میں خواتین سیاست، عدلیہ، بیوروکریسی، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور افواج میں قائدانہ کردار ادا کر رہی ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کا پہلا مسلم ملک ہے، جس نے خاتون وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو کو منتخب کیا، حالیہ برسوں میں پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ مریم نواز منتخب ہوئیں۔
اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں اور مقامی اداروں میں خواتین کی مخصوص نشستیں پالیسی سازی میں کردار ادا کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے قانون سازی، خواتین پولیس اسٹیشنز اور خصوصی عدالتیں قائم کی ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور وزیر اعظم یوتھ پروگرام خواتین کو غربت سے نکالنے اور مالی بااختیاری فراہم کرنے میں مددگار ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ بیجنگ ڈیکلریشن خواتین کے حقوق کے لیے سب سے جرات مندانہ عالمی معاہدہ ہے، ہر عورت اور بچی کو غربت اور تشدد سے آزاد اور ترقی میں شریک کرنے کے لیے اجتماعی عزم اور وسائل کی ضرورت ہے۔