— فائل فوٹو

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ باجوڑ میں کتنے دہشتگرد ہیں،یہ نہیں بتایا جاسکتا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی کے پی کے نے کہا کہ باجوڑ میں اس وقت ٹارگٹڈ کارروائیاں چل رہی ہیں، باجوڑ میں جوائنٹ اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی ہو رہی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم نے باجوڑ میں سیکیورٹی کی صورتحال برقرار رکھنی ہے۔

آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا کہ خار سمیت دیگر علاقوں کے لیے پولیس کی تعیناتی کی ہے، جو کیمپس قائم کیے گئے ہیں اس پر سیکیورٹی تعینات کی ہے اور جو لوگ رضاکارانہ طور پر جاتے ہیں ان کے لیے پولیس اور انتظامیہ نے انتظامات کیے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میڈیکل اور کھانے سمیت تمام سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: باجوڑ میں

پڑھیں:

دہشتگرد شہریوں کو نشانہ بنا رہے، ریاستی رٹ پر سمجھوتہ نہیں ہوگا،سرفراز بگٹی

اسلام آباد: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں، لیکن ریاست اپنی رٹ ہر صورت برقرار رکھے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ “گزشتہ روز چاغی میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خطرناک دہشتگردوں کو نشانہ بنایا۔ ان میں سے ایک، جہانزیب، نے نہ صرف ہتھیار ڈالے بلکہ ویڈیو بیان میں اپنے جرائم کا اعتراف بھی کیا۔”

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جہانزیب دالبندین میں اسلحہ اور دیگر مواد دہشتگردوں تک پہنچانے میں ملوث تھا۔ “وہ اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، تاہم ہماری سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس منصوبے کو ناکام بنا دیا۔”

سرفراز بگٹی نے کہا کہ اس آپریشن کے دوران ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوا، جس کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دہشتگردوں کے خلاف فضائی اور زمینی دونوں سطحوں پر سخت کارروائیاں ناگزیر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد نوجوانوں کو انتہاپسندی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ افغانستان سے بھی بارہا مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان کی سرزمین پاکستان مخالف سرگرمیوں کے لیے استعمال نہ ہونے دی جائے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کو ایک بار پھر پاکستان میں دہشتگردی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا، “یہ ایک ’را‘ اسپانسرڈ جنگ ہے، جو پاکستان پر مسلط کی گئی ہے۔ ہم اسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔”

انہوں نے بلوچستان میں انٹرنیٹ بندش کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کی کمیونیکیشن روکنے کے لیے یہ قدم ضروری تھا، اگرچہ حکومت پر اس حوالے سے تنقید بھی کی گئی۔

لاپتہ افراد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ کچھ افراد، خصوصاً ماہ رنگ بلوچ، اس مسئلے کو بنیاد بنا کر ریاست مخالف پروپیگنڈا کر رہے ہیں، لیکن ہم بلوچستان کے امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ فورسز کی جانب سے ہائی ویلیو ٹارگٹس کو گرفتار کرنا بڑی کامیابی ہے اور دہشتگردوں کے متعدد منصوبوں کو پہلے ہی ناکام بنایا جا چکا ہے۔ “ہم ہر اس قوت کا مقابلہ کریں گے جو بلوچستان کا امن خراب کرنا چاہتی ہے۔”

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • باجوڑ، بارودی مواد کے دھماکے میں 3 معصوم بچے جاں بحق، متعدد زخمی
  • باجوڑ، خوارج کے چھوڑے گئے بارودی مواد کے دھماکے میں 3 معصوم بچے جاں بحق، متعدد زخمی
  • یمن میں حملے کا نشانہ بنے بحری جہاز میں کپتان سمیت عملے کے 24 پاکستانی ارکان سوار
  • چاغی میں ہتھیار ڈالنے والے فتنہ الہندستان کے دہشتگرد جہانزیب کے ہوشرُبا انکشافات
  • چاغی آپریشن: زبیر نے خودکشی کی، نثار فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہوا، دہشتگرد جہانزیب
  • صدر مملکت کے احکامات کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا
  • گندم درآمد کا حکومتی اعلان قابل تشویش ہے، چوہدری ذوالفقار اولکھ
  • دہشتگرد شہریوں کو نشانہ بنا رہے، ریاستی رٹ پر سمجھوتہ نہیں ہوگا،سرفراز بگٹی
  • دہشتگردوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی،سرفراز بگٹی
  • صدر مملکت کے احکامات کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا، ترجمان