قائد اعظم کےپاکستان سے نوآبادیاتی قوانین کو ختم کرنا چاہئے ،تجزیہ کار
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
جیوکے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں تو اس پاکستان سے نوآبادیاتی قوانین کو ختم کرنا چاہئے۔
مثلاً پاکستان پینل کورٹ 1860 اسی طرح سی آر پی سی، سی سی پی 1908ء اور دفعہ 144 یہ سب انگریزوں کے قانون ہیں، ان سب قوانین کو اراکین پارلیمنٹ کو ختم کرنا چاہیے۔
لارڈ ماؤنٹ بیٹن اپنی کتاب میں اعتراف کرتے ہیں کہ وہ قیام پاکستان کے خلاف تھے اور قائد اعظم کو روکنے کی کوشش کی اور وہ کہتے ہیں کہ اگر قائد اعظم 2 سال پہلے فوت ہوجاتے تو پاکستان نہ بنتا اور قائد اعظم متحدہ ہندوستان کے وزیراعظم بھی نہیں بننا چاہتے تھے چونکہ انہیں ہندو راج کا خدشہ تھا۔
لارڈ ماؤنٹ بیٹن کہتے ہیں کہ میں قائد اعظم کے سامنے بری طرح ناکام ہوا، پاکستان کا یوم آزادی 14 اگست کو اس لیے بنایا چونکہ 15 اگست سامراجی طاقتوں کی میراث تھی اور جاپان کے خلاف فتح کا دن تھا، ہندوستان نے اس کو قبول کیا لیکن پاکستان نے فیصلہ کیا کہ اسے قبول نہیں کریں گے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی، فائرنگ کے واقعات میں کمسن بچی سمیت 4 افراد زخمی
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں کمسن بچی سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے جس میں 2 ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔
تفصیلات کے مطابق قائد آباد کے علاقے ریڑھی گوٹھ احسان گراؤنڈ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد 35 سالہ رخسار ولد عبدالرحمٰن اور وسیم ولد سیف اللہ کے نام سے کی گئی۔
جبکہ قائد آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔
قصبہ اسلامیہ کالونی میں گھر کے اندر گولی لگنے سے کمسن بچی زخمی ہوگئے جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔
پیر آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے پیش آیا ہے جس کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے۔
دریں اثنا گلشن حدید میں فائرنگ سے 26 سالہ شوکت زخمی ہوگیا ، چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ خود سے اتفاقیہ گولی چلنے کی وجہ سے پیش آیا ہے جس کی پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔