ٹیکنو نے جدید Spark 40 Series پاکستان میں متعارف کروا دی
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست2025ء) ٹیکنو نے پاکستان میں اپنی جدید Spark 40 Series متعارف کروا دی ہے، جس میں Spark 40 Pro+ اور Spark 40 Pro سمارٹ فونز شامل ہیں۔
دونوں سمارٹ فونز میں الٹرا سلم ڈیزائن کے ساتھ 5200mAh کی بڑی بیٹری اور 45W SuperCharging شامل ہے، جو انہیں دیکھنے میں دلکش، گرفت میں آرام دہ اور استعمال میں پائیدار بناتی ہے۔مزید برآں، Spark 40 Series میں 4500nits Peak Brightness والا 1.
Spark 40 Pro+ کا ایک نمایاں فیچر 30W Magnetic Wireless Charging ہے، جس کی مدد سے صارفین کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ اپنا سمارٹ فون آسانی سے چارج کر سکتے ہیں۔ مزید یہ سمارٹ فون دنیا میں پہلی مرتبہ استعمال ہونے والے MediaTek Helio G200 پروسیسر کے ساتھ آتا ہے، جو اس کی کارکردگی کو مزید بہتر بناتا ہے۔
(جاری ہے)
اس کے علاوہ، Spark 40 Series میں 8GB + 8GB Extended RAM اور256GB کی بڑی سٹوریج دی گئی ہے۔
مزید یہ کہ TECNO Spark 40 Series کے ساتھ 12 + 1 ماہ کی آفیشل وارنٹی بھی فراہم کی جا رہی ہے۔
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
ہم عہد دہراتے ہیں پاکستان کے عالمی وقار کو مزید بلند کرینگے: اسحاق ڈار
خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کے 78 ویں یومِ آزادی کے موقع پر پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے یوم آزادی پر بیان میں کہا کہ اپنے آباؤ اجداد کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، ان کی لازوال قربانیوں اور ثابت قدمی سے پاکستان معرضِ وجود میں آیا، جب تک ہم "لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہﷺ" کے پرچم تلے متحد ہیں، کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی۔اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنی مسلح افواج اور عوام کے عزم و حوصلے کو سراہتا ہوں، اجتماعی ثابت قدمی ہماری عسکری تیاری کا مظہر ہے، یہ ایک اصولی اور مؤثر خارجہ پالیسی کی عکاسی بھی کرتی ہے، پاکستان باہمی احترام، علاقائی سکون اور امن پر مبنی سفارتکاری کے اپنے عزم پر قائم ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ہم یہ عہد دہراتے ہیں کہ پاکستان کے عالمی وقار کو مزید بلند کریں گے، میں ہر شہری سے اپیل کرتا ہوں کہ متحد رہیں، جمہوری اقدار کی حفاظت کریں، ایک مضبوط، باوقار اور خوشحال پاکستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔