لاہور (نیوز رپورٹر)  وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں لائیوسٹاک کی بہتری اور فروغ کے لئے شاندار تاریخی پراجیکٹ کاآغازکر دیا ہے۔ پنجاب بھر میں ایک ہزار ویٹرنری گریجوایٹس اور پیرا ویٹس کے لئے پہلا جامع انٹرن شپ پروگرام کا باضابطہ آغاز ہو چکا ہے۔ ویٹرنری انٹرن شپ پروگرام کے لئے 60کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کر دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ کے انٹرن شپ پروگرا م کے تحت ویٹرنری گریجوایٹس کو ماہانہ 60ہزار روپے وظیفہ ملے گا۔ پیرا ویٹس /معاونین لائیوسٹاک کو انٹرن شپ کے دوران 40ہزار روپے ملیں گے۔ ہائر ایجوکیشن کمشن سے منظور شدہ ڈی وی ایم ڈگری ہولڈر ویٹرنری گریجوایٹس اپنے متعلقہ ضلع میں اپلائی کرسکتے ہیں۔ 2 سالہ ایل اے ڈی کورس مکمل کرنے والے نوجوان اپنے متعلقہ ضلع میں انٹرن شپ پروگرام کے لئے اپلائی کر سکتے ہیں۔ ویٹرنری گریجوایٹس اور پیراویٹس www.

jobs.punjab.gov.pk لنک پر گھر بیٹھے اپلائی کر سکتے ہیں۔ پنجاب کے 36 اضلاع میں ویٹرنری اسسٹنٹ، اے آئی ٹیکنیشن اورلیب اسسٹنٹ کا کوٹہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ وٹیرنری انٹرن شپ پروگرام کے ذریعے لائیوسٹاک فارمرز کو جانوروں کے علاج اور مشاورت کی سہولت گھر کی دہلیز پر ملے گی۔ ویٹرنری انٹرن شپ پروگرام کا مقصد پنجاب میں لائیوسٹاک کا فروغ اور ترقی ہے۔ ویٹرنری انٹرن شپ پروگرام سے نہ صرف نوجوانوں کو فیلڈ میں عملی تجربہ حاصل ہوگا بلکہ ماہانہ سکالر شپ بھی حاصل کر سکیں گے۔ پنجاب میں لائیوسٹاک کے پوٹینشل سے پورا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑھنے سے زرمبادلہ کے ذخائرمیں بھی اضافہ ممکن ہو گا۔ پنجاب کو لائیوسٹا ک اور ڈیری ڈویلپمنٹ کا ہب بنانا چاہتے ہیں۔ آج بھی لائیوسٹاک فارمرز کے ساتھ ہیں، آئندہ بھی لائیو سٹاک فارمرز کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ علاوہ ازیں مریم نواز شریف نے کوڑے کے ملبے تلے دب کر دو بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و صدمہ کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ معصوم بچوں کا جاں بحق ہونا انتہائی تکلیف دہ امر ہے۔ ایسا واقعہ معاشرتی المیہ ہے۔ 

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: انٹرن شپ پروگرام کے لئے

پڑھیں:

وزیر اعلی مریم نواز نے الیکٹرک ٹیکسی سروس کی باقاعدہ منظوری دے دی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)پاکستان کی تاریخ کے پہلے ای ٹیکسی سروس منصوبے سے متعلق بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے ،پنجاب حکومت نے الیکٹرک گاڑیوں کے لیے 65 لاکھ تک کی فنانسنگ کا فیصلہ کرلیا،لاہور میں الیکٹرک ٹیکسی سروس شروع کرنے کے لیے 1100 گاڑیوں کی دستیابی کا ورکنگ پیپر تیار کرلیاگیاہے ، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے الیکٹرک ٹیکسی سروس کی باقاعدہ منظوری دے دی۔

وزیر اعلی مریم نواز شریف جاپان کے دورے سے واپس آتے الیکٹرک ٹیکسی سروس منصوبے کے پورٹل کا افتتاح کریں گی،پنجاب حکومت الیکٹرک ٹیکسی کی فنانسنگ کا سود ادا کرے گی،الیکٹرک ٹیکسی سروس منصوبے کے لیے سات اقسام کی 40 لاکھ سے ایک کروڑ تک مالیت کی گاڑیاں دستیاب ہوسکیں گی۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت 20فیصد ڈائون پیمنٹ کی مد میں 5 لاکھ 85 ہزار ادا کرے گی،الیکٹرک ٹیکسی کی خریداری کے بینکس 65 لاکھ تک فنانس کریں گے جبکہ زائد مالیت کی گاڑی کی خریداری پر ادائیگی کنزیومر کو کرنا ہوگی۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کے مطابق الیکٹرک ٹیکسی سروس منصوبے پر عملدرآمد کے لیے پنجاب حکومت دو ارب تک خرچ کرے گی،الیکٹرک ٹیکسی سروس منصوبے میں 11 سو چائنیز گاڑیاں شامل ہوں گی ،ابتدائی طور پر الیکٹرک ٹیکسی سروس لاہور میں ہی آپریشنل ہوگی۔بلال اکبر خان کے مطابق لاہور میں 18 مقامات پر چارجنگ اسٹیشنز قائم کیے گیے ہیں جبکہ چارجنگ اسٹیشنز کی تعداد بتدریج بڑھائی جائے گی ۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ جج کیلئے 2 گاڑیاں، 2 ڈرائیور، 600 لیٹر پٹرول ماہانہ
  • سپریم کورٹ جج کیلیے 2 گاڑیاں، 2 ڈرائیور، 600 لیٹر پٹرول ماہانہ
  • وزیراعلیٰ کا پنجاب میں لائیوسٹاک کی بہتری اور فروغ کے لئے شاندار تاریخی پراجیکٹ
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے میں لائیوسٹاک کی بہتری کے لیے تاریخی منصوبے کا اعلان
  • وزیر اعلی مریم نواز نے الیکٹرک ٹیکسی سروس کی باقاعدہ منظوری دے دی
  • پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون
  • صاف پانی، واٹر فلٹریشن پلانٹ دیگر ترقیاتی امور کا جائزہ، لاہور کے بعض منصوبے مکمل نہ ہونے پر مریم نواز کا اظہار ناپسندیدگی
  • ٹیم کی ناقص کارکردگی، کرکٹرز کے بھاری معاوضے نظروں میں آنے لگے
  • اپنے سپہ سالار بھائی فیلڈ مارشل کو خراج تحسین، عوام کی زندگی میں بہتری کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑونگی: مریم نواز