ایف بی آر نے ملک بھر میں پورٹل کے ذریعے چینی کی فروخت روک دی
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ملک بھر میں پورٹل کے ذریعے چینی کی فروخت روک دی جب کہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کے پورٹل کے ذریعے ملک بھر میں شوگر ملز کو چینی کی فروخت روکنے کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں شوگر ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ درآمدی چینی کی فروخت اور قیمت پر کوئی پابندی نہیں ہے جو کہ کھلا تضاد ہے۔
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس قسم کی پالیسی اختیار کرنے سے مارکیٹ میں شدید بحران پیدا ہوگا اور چینی کی قلت کے باعث قیمتیں بڑھیں گی جس کے لیے شوگر انڈسٹری کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔
شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے پر زور مطالبہ کیا کہ تمام شوگر ملوں کو چینی فروخت کرنے کی اجازت دی جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شوگر ملز ایسوسی ایشن چینی کی فروخت
پڑھیں:
آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔
حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔
وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔