کراچی:

مون سون کے اختتام کے بعد ملک میں جہاں موسم خزاں کی آمد ہے، وہیں کراچی کے حوالے سے بھی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی ہے۔

شہر کراچی میں آج صبح سمندر کے نچلی سطح کے بادلوں کے سبب مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور پھوار ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بوندا باندی اور پھوار کا سلسلہ 25 ستمبر تک جاری رہ سکتا ہے تاہم رواں ماہ کے اختتام پر درجہ حرارت میں اضافہ اور گرمی کی شدت بتدریج بڑھ سکتی ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اکتوبر کا مہینہ مجموعی طور پر گرم رہے گا، تاہم ستمبر کے آخر یا اکتوبر کے شروع میں سندھ کے جنوب مشرقی سندھ اور کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں بارش کے اچھے اسپیل کی پیشگوئی ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں آج اور کل موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سندھ کے پنشنرز کی فائلیں گم، مشکوک پنشنز کا انکشاف

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250920-01-5

 

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ کے مختلف محکموں کے 3 لاکھ 8 ہزار پینشنرز میں سے ہزاروں پینشنرز کے ریکارڈ پر مبنی فائل گم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ مختلف محکموں کے ہزاروں پینشنرز کے فائل گم ہونے کی وجہ سے مشکوک پینشنرز کو پینشن جاری ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔  پی اے سی نے مشکوک پینشن جاری ہونے سے روکنے کے لئے سندھ کے تمام محکموں کو اپنے پینشنرز کے ریکارڈ پر مبنی فائل متعلقہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسز میں ایک ماہ میں جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ پینشنرز کے ریکارڈ پر مبنی فائل جمع نہ کرانے والے مشکوک پینشنرز کی آئی ڈیز بلاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جمعے کے روز پی اے سی کا اجلاس چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے اراکین، محکمہ خزانہ کے سیکریٹری فیاض جتوئی اور متعدد اضلاع کے ڈسٹرکٹ اکاو?نٹس افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ خزانہ کی سال 2024 اور 2025ع کی آڈٹ رپورٹس کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اعتراض اٹھایا گیا کہ ایس اے پی (سیپ) پیرول سسٹم میں سینکڑوں زائد المعیادشناختی کارڈز پر غیر تصدیق شدہ پنشن کی ادائیگیاں ہو رہی ہیں۔ سیکرٹری خزانہ فیاض جتوئی نے بتایا کہ سندھ میں مختلف محکموں کے 3 لاکھ 8 ہزار سے زائد پنشنرز میں سے ہزاروں پنشنرز کے ریکارڈ پر مبنی فائل گم ہیں، جن میں اکثریت محکمہ تعلیم کے پنشنرز کی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب پنشن کا نظام “راست” اور “مائیکرو پیمنٹ” ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ شفافیت برقرار رہے۔پی اے سی اجلاس میں سندھ کے9 اضلاع میں پنشن فنڈز میں 40 کروڑ روپے کے غبن کا معاملہ بھی سامنے آیا۔ محکمہ خزانہ کے16 افسران و ملازمین اور اے جی سندھ کے3 ملازمین ملوث پائے گئے جنہیں ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ نوشہرو فیروز سمیت مختلف اضلاع میں بعض پینشنرز کو دو دو اور تین تین مرتبہ پنشن جاری کی گئی۔ پی اے سی نے تمام محکموں کو اپنے پنشنرز کا ریکارڈ جمع کرانے کا ایک ماہ کا الٹی میٹم دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ کی ستمبر کے آخر میں پاک-بھارت سرحد پر غیرمعمولی بارشوں کی پیشگوئی
  • کراچی میں ہلکی بارش اور پھوار، ابر آلود موسم برقرار، 25 ستمبر تک ہلکی بارش کا امکان
  • کراچی کے مخلتف علاقوں میں بوندا باندی اور پھوار، موسم خوشگوار
  • سندھ کے بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ اعداد و شمار جاری
  • سندھ، سیلابی ریلوں کی آمد میں مسلسل کمی، بڑے نقصانات کے خطرات ختم، 8 افراد جاں بحق
  • کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان
  • 2025 کا دوسرا سورج گرہن کب ہوگا، کیا پاکستان میں دیکھا جا سکے گا؟
  • سندھ کے پنشنرز کی فائلیں گم، مشکوک پنشنز کا انکشاف
  • مون سون ملک کے زیادہ تر حصوں سے جا چکا