نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان فرانس، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، پرتگال اور دیگر کئی ممالک کی جانب سے ریاست فلسطین کو تسلیم کرنے کے اعلانات کا خیر مقدم کرتا ہے۔

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آج میں نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں مملکت سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ صدارت میں فلسطین کے سوال کے پرامن حل اور دو ریاستی حل کے نفاذ سے متعلق اعلیٰ سطحی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو 1988 میں آزادی کے اعلان کے بعد فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے والے پہلے ممالک میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل تھا۔

یہ پڑھیں: برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے بعد فرانس کا بھی فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قانون کے مطابق یہ تسلیمات خطے میں منصفانہ، جامع اور دیرپا امن کے حصول کی جانب ایک اہم قدم ہیں، پاکستان ان تمام ممالک سے اپیل کرتا ہے جنہوں نے ابھی تک فلسطین کی ریاست کو تسلیم نہیں کیا کہ وہ بین الاقوامی قانون کے ساتھ اپنی وابستگی کے مطابق اسی طرح کے اقدامات کریں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: تسلیم کرنے نے کہا کہ کو تسلیم

پڑھیں:

ہم نے ٹیکنالوجی میں بہت ترقی کی اور کر رہے ہیں: اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان ڈیجیٹائزیشن کی جانب گامزن ہے، ہم نے ٹیکنالوجی میں بہت ترقی کی اور کر رہے ہیں۔

گوگل کروم بک اسمبلی لائن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سال میں حکومت نے ڈیجیٹل پاکستان بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں، وزارت آئی ٹی کی کوششوں کے آج ثمرات مل رہے ہیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں فور جی ٹیکنالوجی متعارف کروائی گئی، جدید دور میں جدید علوم سیکھنا ناگزیر ہے، پالیسی ریٹ میں کمی سے سرمایہ کار کو فائدہ ہو رہا ہے۔

گوگل کروم بک فیکٹری لگانے کی پیشکش، وزیراعلیٰ پنجاب کی معاونت کی یقین دہانی

وزیر اعلیٰ پنجا ب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس حب بنانا ہمارا عزم ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بنیادی تعلیم کا حصہ بنانے پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل کی مہارت بڑھانے میں گوگل کروم بک کلیدی کردار ادا کرے گی، مارکیٹ میں کروم بک کی دستیابی موجودہ گیجٹس کی فراہمی کو مزید آسان بنائے گی۔ ٹیکنالوجی میں نئی جدتیں متعارف کروائی جا رہی ہیں، عالمی پلیٹ فارمز تک بہتر رسائی ممکن بنائی جا رہی ہے۔

نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسلام ایک امن پسند دین ہے، ہمیں انسانیت کو بچانے کے لیے بھرپور کوششیں کرنا ہوں گی، غزہ امن معاہدے پر گزشتہ ماہ دستخط ہوئے، امریکی صدر کی موجودگی میں امن معاہدے پر دستخط ہوئے، غزہ میں امن کے لیے کوششوں پر عملدرآمد جاری ہے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ اسرائیل صدر ٹرمپ کی موجودگی میں ہونے والے امن معاہدے پر عمل کرے، پاکستان اور دیگر عرب اسلامی ممالک غزہ میں امن کے لیے خلوص نیت سے کوششیں کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے پر پھر شدید احتجاج
  • آسٹن ولا اور مکابی تل ابیب کے میچ کے دوران اسٹیڈیم کے باہر فلسطین کے حق میں بڑا احتجاج
  • حکومت نے بیرون ممالک جانیوالوں کو خوشخبری سنا دی، بڑی پریشانی دور
  • پاکستان اور ترکیہ کی وزارت داخلہ کے مابین تعاون کو مزید فعال کرنے کیلئے جوائنٹ ورکنگ گروپ کے قیام پر اتفاق
  • مغرب سے مخصوص موضوعات پر ڈرامے بنانے کے لیے فنڈنگ ہو رہی ہے، محمود اختر کا دعویٰ
  • 27ویں ترمیم کو متنازع بنانے کی کوشش کی مذمت کرتا ہوں، طارق فضل چوہدری
  • جموں و کشمیر میں ریاست کا درجہ بحال کرنے کیلئے حالات کو معمول پر لانا ہوگا، عارف محمد خان
  • اقوام متحدہ غزہ میں عالمی فوج تعینات کرنے کی منظوری دے، امریکا
  • صدر زرداری کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
  • ہم نے ٹیکنالوجی میں بہت ترقی کی اور کر رہے ہیں: اسحاق ڈار