Jasarat News:
2026-07-24@03:08:02 GMT

کراچی کے نوجوانوں فرقان اور حسان نے پاشا ایوارڈ حاصل کرلیا

اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور (کامرس ڈیسک)پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) کی جانب سے پاشا آئی سی ٹی ایوارڈ 2025ء کا انعقاد کیا گیا۔ ایوارڈزکے لئے 1700کمپنیوں اور انجینئرز نے اپنے اسمارٹ آپس بھیجے تھے جن میں سے 51منتخب خوش نصیبوں کو پاشا ایوارڈز سے نوازا گیا۔پاشا ایوارڈز کا اعلان 10 مرکزی اور 41 سب کیٹیگریز میں کیا گیا۔کراچی میں سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے طالب علم فرقان حبیب صدیقی کے اسٹارٹ آپ حساب دوست کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ کو پارٹنرفاسٹ یونیورسٹی کے طالب علم حسان اللہ اور فرقان حبیب صدیقی نے پاشا ایوارڈ وصول کیا۔فرقان حبیب صدیقی نے کوانٹینیشیا کمپنی کی بنیاد رکھتے ہوئے حساب دوست ایپ متعارف کرائی۔انہوں نے بتایا کہ حساب دوست ایپ گھریلو صارفین اور کمپنیوں دونوں کے لئے مفید ہے جس کے ذریعے وہ اپنے ماہانہ اور سالانہ اخراجات کو اے آئی کے ذریعے تیار ایپ حساب دوست پر ڈال کر اخرجات کنٹرول کرسکتے ہیں۔فرقان نے بتایا کہ یہ ایپ انڈسٹریز کے لئے بھی مفید ہے اور اسکے صارفین میں روز بروز اضافی ہورہا ہے۔انہوں نے کہاکہ محدود وسائل میں کئی مشکل حالات مالی مسائل کے باوجود ایپ تیار کی ہے اور اب اسے مزید آپ گریڈ کررہے ہیں۔

کامرس ڈیسک.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاشا ایوارڈ پاشا ا

پڑھیں:

کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔

متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔

کراچی: ڈیفنس میں غیرملکی خاتون سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔

خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔

عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار