data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی( کامرس رپورٹر)یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے صدر اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے سابق صدر زبیر طفیل نے وزیراعظم پاکستان کے مملکت سعودی عرب کے کامیاب دورے اور باہمی دفاعی معاہدے کا پُرجوش خیرمقدم کیا ہے۔زبیرطفیل نے کہا کہ یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہوا ہے، اس دورے کے دوران طے پانے والے معاہدے اور یادداشتیں نہ صرف باہمی اعتماد کو فروغ دیں گی بلکہ دو طرفہ تجارت، اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبہ جات کو وسعت دینے کی ایک مضبوط بنیاد فراہم کریں گی جبکہ معاہدے کی روشنی میںسعودی عرب پر حملہ پاکستان خود پر حملہ تصور کرے گا۔ تجارتی اور سرمایہ کاری کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے زبیر طفیل نے بتایا کہ سعودی عرب کی پاکستان میں خالص براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) 74.

5 ملین امریکی ڈالر ہے، جبکہ پاکستان کی سعودی عرب سے درآمدات 4.5 ارب امریکی ڈالر اور برآمدات 710 ملین امریکی ڈالر تک ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں کے درمیان فیڈریشنز کے ذریعے روابط کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور تجویز دی کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کی مارکیٹوں میں سنل کنٹری نمائشیں منعقد کریں۔زبیر طفیل نے مزید کہا کہ اس دورے کے دوران ہونے والے نئے عزم کے ساتھ، آئندہ برسوں میں دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ممکن ہے۔ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کا استحکام نہ صرف دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہوگا بلکہ خطے میں استحکام اور خوشحالی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت یکجا اور ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے سرگرم ہے جبکہ بزنس کمیونٹی اس مقصد کیلئے بھرپور ساتھ دے رہی ہے۔ زبیرطفیل نے اس بات کا اعادہ کیا کہ یو بی جی اور ایف پی سی سی آئی نجی شعبے کے باہمی روابط کے فروغ اور پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کاروباری تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے حکومت کے اقدامات کی مکمل حمایت اور معاونت کریں گے۔

کامرس رپورٹر

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سرمایہ کاری زبیر طفیل طفیل نے

پڑھیں:

اقتصادی سرگرمیوں کے روڈ میپ میں نجی شعبے کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا،وزیراعظم شہباز شریف کا زوم پر اجلاس سے خطاب

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قابل عمل منصوبوں کی نشاندہی کر کے ان کو عملی شکل دینے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زراعت، آئی ٹی، معدنیات، سیاحت اور قابل تجدید توانائی اہم شعبے ہیں جن میں بیرون ممالک سے سرمایہ کاری آ سکتی ہے،اقتصادی سرگرمیوں کے روڈ میپ میں نجی شعبے کا کلیدی کردار ہوگا ، اس کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرکوپاکستان میں سرمایہ کاری کے حجم، اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔لندن سے زوم پر ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر ماحولیات مصدق ملک، وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک ،وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب،وفاقی وزیر تجارت جام کمال، وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ اور وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ تمام اہم شعبوں میں سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینے کے لئے قابل عمل منصوبوں پر کام کیا جائے،زراعت، آئی ٹی، معدنیات، ٹورازم اور قابل تجدید توانائی اہم شعبے ہیں جن میں بیرون ممالک سے سرمایہ کاری آ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ تجارت کو بھی فروغ دینا ہماری پالیسی کا حصہ ہے، تاکہ ہماری درآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وزارتوں کو ٹارگٹ دئیے ہیں اور تمام زیر تکمیل منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک روڈ میپ اور تبدیلی کا ایجنڈا بنایا جائے تاکہ اپنے اہداف کے حصول کے لئے ایک منظم انداز میں آگے بڑھا جاسکے، اقتصادی سرگرمیوں کے روڈ میپ میں نجی شعبے کا کلیدی کردار ہوگا اور ا س کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا،ہماری جاری معاشی اور اقتصادی اصلاحات کی پالیسی نے معیشت کو ایک نئی سمت دی ہے اور اس جدت اور شفافیت کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

وزیر اعظم نے وزرا کو ہدایت کی کہ قابل عمل منصوبوں کی نشاندہی کر کے ان کو عملی شکل دینے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔\932

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کی سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینے کیلیے قابل عمل منصوبوں پرکام کی ہدایت
  • سرمایہ کاری اور تجارت بڑھانے کیلئے قابلِ عمل منصوبے تیار کیے جائیں، وزیراعظم کی ہدایت
  • اقتصادی سرگرمیوں کے روڈ میپ میں نجی شعبے کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا،وزیراعظم شہباز شریف کا زوم پر اجلاس سے خطاب
  • زراعت، آئی ٹی، معدنیات، ٹورازم اور قابل تجدید توانائی شعبوں میں بیرون ممالک سے سرمایہ کاری آ سکتی ہے: شہباز شریف
  • زراعت، آئی ٹی، معدنیات سمیت دیگر شعبوں میں بیرون ممالک سے سرمایہ کاری آسکتی ہے، وزیراعظم
  • زراعت، آئی ٹی، معدنیات سمیت دیگر شعبوں میں بیرونی ممالک سے سرمایہ کاری آسکتی ہے، وزیراعظم
  • برطانیہ و دیگر ممالک کا فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں، طاہر اشرفی
  • برطانیہ ودیگر ممالک کا فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں، طاہر اشرفی
  • پاکستان سرمایہ کاری کیلئے موزوں‘ حکومت نے بہت مراعات دی ہیں: گورنر