جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز سے ورلڈکپ کی تیاری میں مدد ملی، ہیڈ کوچ ویمنز کرکٹ ٹیم
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے ورلڈکپ کی تیاری میں مدد ملی ہے۔
آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے لیے روانگی سے قبل ہیڈ کوچ اور کپتان ثناء فاطمہ نے پریس کانفرنس میں اچھی کارکردگی دکھانے کا عزم ظاہر کیا۔
ہیڈ کوچ نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں جیت سے زیادہ کھلاڑیوں کی فارم کو بہتر بنانا مقصد تھا جس میں بہت حد تک کامیابی ملی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکا اور لاہور کی کنڈیشنز ملتی جلتی ہیں۔ ورلڈکپ کے لیے اچھی تیاری کی ہے۔
کپتان فاطمہ ثناء کا کہنا تھا کہ یہ بات معنی نہیں رکھتی کہ مخالف ٹیم اچھی ہے یا بری، ہمارا فوکس صرف میچ جیتنے پر ہوتا ہے۔
بھارت کے خلاف میچ سے متعلق سوال پر کپتان فاطمہ ثناء نے کہا کہ بھارت سے پہلے بنگلہ دیش کے خلاف میچ ہے، ورلڈکپ کے میچز کو نارمل میچز کی طرح کھیلیں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان ٹیم 25 ستمبر کو سری لنکا اور 28 ستمبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف وارم اپ میچز کھیلے گی۔
ویمنز ورلڈکپ کا باقاعدہ آغاز 30 ستمبر کو سری لنکا اور بھارت کے درمیان میچ سے ہوگا۔
پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ دو اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی جبکہ پانچ اکتوبر کو روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جنوبی افریقہ ہیڈ کوچ کے خلاف
پڑھیں:
جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
لندن(نیوز ڈیسک) انگلینڈ کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرس گیل کو پیچھے چھوڑ دیا۔
دی ہنڈریڈ میں مانچسٹر سپر جائنٹس اور لندن اسپرٹ کے درمیان لارڈز میں کھیلے گئے میچ کے دوران بٹلر نے صرف 16 رنز کی اننگز کھیلنے کے باوجود ٹی ٹوئنٹی کیریئر 14 ہزار 572 رنز کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔
کرس گیل اب 14 ہزار 562 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اب بھی ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کے پاس ہے جنہوں نے 14 ہزار 803 رنز بنا رکھے ہیں۔
بٹلر اب اس سنگ میل سے صرف 231 رنز دور ہیں اور رواں سیزن میں یہ اعزاز اپنے نام کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ 35 سالہ بٹلر بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
مزید پڑھیں۔امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان