سندھ حکومت کا پہلی سرکاری ٹیکسی سروس کے آغاز کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
حکومت سندھ نے ملک کی پہلی سرکاری ٹیکسی سروس دسمبر میں شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے الیکٹرک ٹیکسی (ای وی) منصوبے پر کام تیز کردیا ہے۔
اس سلسلے میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کی۔ اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ایم ڈی کنول نظام بھٹو اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔
حکومت سندھ نے پاکستان کی پہلی حکومتی ٹیکسی سروس شروع کرنے اور ای وی ٹیکسی لانچ کرنے کی تیاریاں تیز کر دی ہیں
حکومت سندھ کی جانب سے دسمبر میں ای وی ٹیکسی متعارف کروانے کا فیصلہ
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اہم اجلاس، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس… pic.
— Sindh Information Department (@sindhinfodepart) September 29, 2025
اجلاس کے دوران سینیئر وزیر کو صوبے میں جاری مختلف ٹرانسپورٹ منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس سے خطاب میں شرجیل انعام میمن نے کہاکہ سندھ حکومت پاکستان میں پہلی مرتبہ سرکاری سطح پر ٹیکسی سروس شروع کر رہی ہے اور کوشش ہے کہ دسمبر 2025 تک الیکٹرک ٹیکسی سروس بھی عوام کو دستیاب ہو جائے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اس منصوبے میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ شہریوں کو معیاری، ماحول دوست اور جدید سفری سہولیات فراہم کی جائیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ منصوبے کے ابتدائی مرحلے میں خواتین کے لیے مخصوص ای وی ٹیکسیاں فراہم کی جائیں گی۔
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ حکومت سندھ نے ملک میں پہلی بار ماحول دوست الیکٹرک بسیں اور خطے کی اولین پنک بس سروس متعارف کروائی، جب کہ خواتین اور طالبات کے لیے ’پنک اسکوٹی پروگرام‘ کو بھی بھرپور عوامی پذیرائی ملی۔
ان کا کہنا تھا کہ اب حکومت سندھ خواتین کے لیے پنک ای وی ٹیکسی اور ساتھ ہی پاکستان کی پہلی ای وی ٹیکسی سروس کے اجرا کی تیاری کر رہی ہے۔ کراچی میں ٹرانسپورٹ کے مسائل کم کرنے کے لیے مزید ڈبل ڈیکر بسیں اور الیکٹرک بسیں شامل کی جائیں گی۔
شرجیل انعام میمن نے یہ بھی واضح کیاکہ ای وی گاڑیوں کی سہولت کو مؤثر بنانے کے لیے انفرا اسٹرکچر اور چارجنگ اسٹیشنز کی تیاری پر تیزی سے کام جاری ہے، تاکہ یہ منصوبہ طویل مدت میں کامیاب اور پائیدار ثابت ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیسلا نے ٹیکساس میں بغیر انسانی ڈرائیور والی ٹیکسی سروس لانچ کردی
آخر میں انہوں نے کہاکہ خواتین کو محفوظ اور کم لاگت کی سفری سہولیات فراہم کرنا حکومت سندھ کی ترجیح ہے۔
انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے کراچی میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں وسیع سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، اور سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ٹیکسی سروس سندھ حکومت سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ٹیکسی سروس سندھ حکومت شرجیل انعام میمن وی نیوز شرجیل انعام میمن حکومت سندھ ٹیکسی سروس سندھ حکومت انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
شرجیل میمن کی باتوں کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں‘ انجینئر عثمان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251118-02-9
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کیحق پرست رکن سندھ اسمبلی انجینئر عثمان نے سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شرجیل میمن وہ باتیں کر رہے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں لسانیت کا راگ الاپنے سے پہلے پیپلز پارٹی یہ بتائے کہ گزشتہ پندرہ برس میں سندھ کے شہری علاقوں کو تباہی کے سوا کیا دیا؟ کراچی، حیدرآباد اور دیگر شہری علاقے آج جس حالت میں ہیں، وہ پیپلز پارٹی کی بدانتظامی، کرپشن اور سیاسی تعصب کا سیدھا نتیجہ ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے کبھی نفرت کی سیاست نہیں کی، یہ پیپلز پارٹی ہے جو ہمیشہ سے سندھ کو شہری و دیہی خانوں میں بانٹ کر اپنی سیاست چلاتی آئی ہے، شرجیل میمن جیسے وزراء لسانیت کی باتیں کر کے اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 18ویں ترمیم کے نام پر صوبائی خودمختاری کا نعرہ لگانے والے پیپلز پارٹی رہنما یہ نہیں بتاتے کہ اختیارات صوبے کے اندر کیوں منتقل نہیں کیے؟ مقامی حکومتوں کو اختیارات دینے سے خوف کیوں ہے؟ 27ویں ترمیم پر ہمارا اعتراض اصولی تھا، کیونکہ پیپلز پارٹی ہمیشہ چاہتی ہے کہ اختیارات چند افراد کی جیب میں رہیں، عوام تک نہ پہنچیں۔ رکن اسمبلی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنی کرپشن، خراب گورننس اور سندھ کے شہری علاقوں سے دشمنی کا حساب دینے کے بجائے ایم کیو ایم پر الزام تراشی کر رہی ہے۔