Express News:
2026-06-03@06:48:13 GMT

کوئٹہ؛  خودکش حملے کی ابتدائی تحقیقات سامنے آ گئی

اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT

کوئٹہ:

کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے میں 10 افراد شہید اور حملہ آور سمیت 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

واقعے میں 30 سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے، جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

منگل کی صبح دہشت گردوں نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹر کو اپنے ناپاک عزائم کا نشانہ بنایا، تاہم فورسز کے بروقت ردعمل نے دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ کارروائی میں 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

ابتدائی تحقیقات

کوئٹہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی ابتدائی تحقیقات سامنے آ گئی، جس کے مطابق حکام نے بتایا کہ ایف سی ہیڈکوارٹر پر ہونے والے خودکش دھماکے میں 25 سے 30 کلو بارودی مواد کا استعمال کیا گیا ۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کوئٹہ؛ ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ، 10 شہری شہید، 30 سے زائد زخمی، خودکش بمبار سمیت 6 دہشتگرد ہلاک

کارروائی میں مارے گئے حملہ آوروں سے 15 دستی بم، 3 انڈر بیرل گرینیڈ لانچر اور 4 کلاشنکوف برآمد ہوئی ہیں۔

طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے خون کے نمونے اور فنگر پرنٹس لے لیے گئے ہیں، جنہیں فارنزک کے لیے بھیجا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایف سی ہیڈکوارٹر

پڑھیں:

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک

فائل فوٹو۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 17دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے یہ آپریشنز 24 مئی کے ٹرین واقعہ کے بعد کیے، جو مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ کے اضلاع میں کیے گئے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی ہلاکت سے ان علاقوں میں دہشت گرد نیٹ ورکس کو بہت زیادہ نقصان ہوا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، بڑی مقدار میں بارودی مواد اور آئی ای ڈیز برآمد کیے گئے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔ ان علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اداروں کی ملک گیر انسدادِ دہشت گردی مہم بھرپور انداز میں جاری رہے گی اور ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خطرے کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کولمبیا میں چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار، 4 افراد ہلاک
  • ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ ہونے والے وائٹ ہاؤس پریس ڈنر کے دوبارہ انعقاد کا فیصلہ
  • مردان قتل کیس: ملزمان مغوی بچوں کو چارسدہ روڈ پر چھوڑ کر فرار، تحقیقات جاری
  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 17 دہشت گرد جہنم واصل
  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
  • تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی
  • لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کا اجرا
  • لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی
  • روینہ ٹنڈن کی والدہ کے گھر بڑی چوری، لاکھوں روپے مالیت کے زیورات غائب