کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹر کے قریب خودش دھماکا، 10 افراد جاں بحق 33 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
کوئٹہ کے مشرق میں واقع ایف سی ہیڈکوارٹر کے قریب خودکش دھماکے میں 10 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی آواز مشرقی علاقے ماڈل ٹاؤن اور اطراف میں دور تک سنی گئی جو کہ ایک حساس علاقہ ہے۔ خودکش دھماکے کے نتیجے میں قریبی گھروں اور عمارتوں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق، یہ خودکش حملہ فتنۃ الہندوستان کی کارروائی ہے، حملہ آور ایف سی کی وردی میں ملبوس تھا اور اس کے ساتھ پانچ دیگر دہشت گرد بھی موجود تھے۔
سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ فورسز کی بروقت جوابی کارروائی میں خودکش حملہ آور سمیت تمام چھ دہشت گرد مارے گئے۔ جبکہ فائرنگ اور دھماکے کے نتیجے میں ایف سی کے دو جوان زخمی ہوئے۔
وزیرِ صحت بلوچستان بخت کاکڑ نے 10 افراد کے مارے جانے اور 33 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
وزیر صحت کے مطابق 10 میں سے 5 افراد موقع پر اور 5 دوران علاج دم توڑ گئے۔
وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ اور سیکرٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمٰن نے سول اسپتال کوٸٹہ، بی ایم سی اسپتال کوٸٹہ اور ٹراما سینٹر میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق تمام کنسلٹنٹس، ڈاکٹرز فارماسسٹس، اسٹاف نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف ہسپتالوں میں موجود ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایف سی
پڑھیں:
کوٹلی: دکان میں بارود پھٹنے سے دھماکا، 3 افراد جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251117-08-14
کوٹلی (صباح نیوز) کوٹلی کے علاقے تتا پانی میں اسکریپ کی دکان میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ مقامی ریسکیو حکام نے بتایا کہ دھماکے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال کوٹلی منتقل کردیا گیا ہے جبکہ سیکورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پولیس تھانہ تتا پانی کی نفری سمیت ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ مقامی افراد کے مطابق کچرا اٹھانے والے بچے غلطی سے مائن اٹھا کر دکان پر لائے جو بعد ازاں پھٹ گیا، مقامی رہائشیوں کے مطابق ایل او سی سے کے قریب بچھائے مائنز دریا میں بہہ کر کوٹلی کی جانب آجاتے ہیں۔