امن منصوبے کو فلسطین کے اہم رہنماؤں نے سراہا، ہمیں واویلا کرنے کے بجائے خوش ہونا چاہیے، وزیرقانون
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ کے امن منصوبے پر فلسطین کے کلیدی رہنماؤں نے خوشی کا اظہار کیا ہمیں ماتم (واویلا) کرنے کے بجائے خوش ہونا چاہیے، اسلامی بلاک میں پاکستان کو اہم کردار ملا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نماز مغرب کے وقفے کے بعد سینیٹ اجلاس شروع ہوتے ہی سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے ایمل ولی کے نقطہ اعتراض پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کو فخر ہے کہ پاکستانیوں کا نام بھی محافظین حرمین شریفین کے طور پر لکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مناظر دیکھ کر ہر درد دل رکھنے والاپریشان ہوتا ہے، اب وہاں پر امن قائم ہوتا نظر آرہا ہے، فلسطین کے کلیدی رہنماوں نے اس پر خوشی کا اظہار کیا ہے، ہمیں اس پر ماتم کی بجائے خوش ہونا چاہیے۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں میں پاکستان اور اسلامی دنیا نے جس طرح نیتن یاہو کو اس کے منہ پر لعنت بھیجی ہے یہ بھی تاریخ میں لکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی جیت اور پاکستان کو جس طرح اللہ نے عزت سے نواز ہے وہ ہمارے لیے فخر کا باعث ہے، اسلامک بلاک میں پاکستان کو کلیدی کردار ملا ہے۔
وزیرقانون کا کہنا تھا کہ بھارت سفارتی تنہائی کا شکار ہوگیا، جب ملکی عزت میں اضافہ ہورہا ہو تو خوش اور اس معاملے پر مشترکہ اجلاس ہونا چاہیے۔
وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن آج بھی 18ویں ترمیم کے ساتھ کھڑی ہے، اس ترمیم پر عملدرآمد کیلئے جو کچھ ہم سے ہوپایا ہم نے کیا، مائنز اینڈمنر بلز ختم ہونے والا موضوع ہے جبکہ ریکوڈک معاملے میں سپریم کورٹ کی مداخلت کے باعث 8ارب ڈالر کا جو ہرجانہ تھا وہ بھی وفاق نے دینا تھی۔
اُن کا کہنا تھا کہ این ایف سی کیلئے صوبوں سے نامزدگیاں لے کر انہیں فائنل کردیا گیا ہے، وزیراعظم نے ہدایت کی تھی ستمبر میں ہی کردیا جائے، جس کی روشنی میں جلد این ایف سی ایوارڈ جاری کیا جائے گا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، ہماری قیادت نے بھی جیلیں سزائیں جھیلیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اعظم نذیر تارڑ نے ہونا چاہیے فلسطین کے
پڑھیں:
آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
سٹی 42:فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہوگئی ۔۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا شہریوں نے حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا ۔
میرپور اور گردونواح میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہو رہی ہیں ۔ کاروباری طبقے نے انٹرنیٹ بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔ طلبہ کو آن لائن تعلیم اور اسائنمنٹس میں دوبارہ سہولت میسر مل گئی ۔
فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بندش سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے،بینکنگ، ای کامرس اور آن لائن ٹرانزیکشنز بھی متاثر رہی تھیں۔بحالی کے بعد کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان ہے ۔ بعض علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست، مکمل بحالی کا انتظار کیا جارہاہے ۔ انتظامیہ کے مطابق جلد تمام علاقوں میں مکمل سروس بحال کر دی جائے گی۔
شہریوں نے حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی