وینیٹی وینز یا شاہی محلات؟ شاہ رخ خان اور رنویر سنگھ کی کروڑوں کی وینیٹی وین میں کیا خاص ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
اب بالی ووڈ کے سپر اسٹارز کے لیے کسی بھی فلم کی شوٹنگ ان کی وینیٹی وین کے بغیر ممکن نہیں رہی۔ چاہے شوٹنگ کسی جنگل میں ہو یا دور دراز صحرائی علاقے میں، یہ موبائل یونٹس نہ صرف ان کا ڈریسنگ روم ہوتے ہیں بلکہ آرام گاہ، میک اپ روم، اور ذاتی خلوت کے طور پر بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔
وینیٹی وینز کا ابتدائی مقصد دورانِ شوٹنگ فنکاروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی تھا، تاہم وقت کے ساتھ یہ سادہ گاڑیاں مکمل طور پر جدید، پُرتعیش اور ذاتی ضروریات سے ہم آہنگ موبائل اسپیس میں تبدیل ہو چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہیرامنڈی میں سوناکشی کے ساتھ بولڈ سین، جیسن شاہ کو کیا کچھ جھیلنا پڑا؟
اب یہ وینز محض سہولت نہیں بلکہ سپر اسٹار اسٹیٹس کی علامت بن چکی ہیں۔ ہر بڑا اداکار اپنی وینیٹی وین کو اپنے ذوق اور طرزِ زندگی کے مطابق تیار کرواتا ہے، جس میں لگژری انٹیریئر، جدید ٹیکنالوجی، جِم، پینٹری، اور بعض اوقات نجی شیف کے لیے علیحدہ وینز بھی شامل ہوتی ہیں۔
فلمی سیٹ پر وینیٹی وین کی موجودگی اب ضروریات میں شمار ہوتی ہے، اور اسے فلم پروڈکشن کا ایک اہم پہلو مانا جاتا ہے۔ ایک حالیہ رپورٹ میں کئی دلچسپ انکشافات کیے گئے ہیں جس کے مطابق شاہ رخ خان کی وینیٹی وین اتنی بڑی اور پُرتعیش ہے کہ تنگ جگہوں پر نہیں جا سکتی، جبکہ رنویر سنگھ کے پاس اپنے نجی شیف کے لیے الگ وین موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رنویر سنگھ کی پاکستان مخالف فلم میں بینظیر بھٹو کی تصویر نمایاں کیے جانے پر شدید تنقید
رپورٹ کے مطابق رنویر سنگھ شوٹنگ کے دوران تین وینیٹی وینز کا استعمال کرتے ہیں، ایک ذاتی استعمال کے لیے، ایک جِم کے لیے، اور ایک ان کے نجی شیف کے لیے۔
وینیٹی وین فروش کیتن راول نے رپورٹ میں بتایا کہ یہ وینز ابتدا میں ایک ضرورت کے طور پر متعارف ہوئیں، تاکہ اداکار دور دراز علاقوں میں شوٹنگ کے دوران کپڑے بدلنے اور بنیادی سہولیات حاصل کرنے کے لیے ایک جگہ حاصل کر سکیں۔ تاہم وقت کے ساتھ ساتھ یہ ایک اسٹیٹس سمبل بن گئی ہیں۔
کیتن نے انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان کی وین اتنی بڑی اور شاندار ہے کہ اکثر وہ اسے دور دراز یا تنگ جگہوں پر لے کر نہیں جا سکتے۔ ایسے میں میں اپنی وین بھیجتا ہوں تاکہ شوٹنگ میں آسانی ہو۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ فلم کرنے کے لیے عامر خان نے شرط رکھ دی
کیتن نے مزید بتایا کہ ستارے اکثر مخصوص تقاضے کرتے ہیں، جیسے کہ کالا ٹوائلٹ۔ جان ابراہم کی وین کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جان چاہتے تھے کہ وین میں فلور ٹو سیلنگ ونڈو ہو تاکہ وہ باہر دیکھ سکیں اور قدرتی روشنی اندر آئے۔ مگر ان کی شرط یہ تھی کہ وین کا سارا اندرونی حصہ کالا ہو، فرش، دیواریں، سنک، حتیٰ کہ ٹوائلٹ بھی۔ تو صرف روشنی وہی آئے گی جو ایک مکمل سیاہ خانے سے گزرے۔
ایک اور ڈیزائنرپراتیک مالےور، جو اپنی ساتھی اپوروا دیشمکھ کے ساتھ وینز تیار کرتے ہیں، نے بتایا کہ کنگنا رناوت کی وین میں شیشم کی لکڑی کا استعمال کیا گیا ہے، جو اسے روایتی اور پُرتعیش انداز دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان یا شکیب خان؟ ہانیہ عامر کی پسند نے مداحوں کو چونکا دیا
حالیہ رپورٹ کے مطابق، ان وینز کی قیمتیں اور دیکھ بھال کے اخراجات عام تصور سے کہیں زیادہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق، ایک وینیٹی وین کی اوسط سالانہ دیکھ بھال پر 10 سے 15 لاکھ بھارتی روپے خرچ آتا ہے۔ وین کی نوعیت اور سہولیات کے لحاظ سے ان کی قیمت میں نمایاں فرق پایا جاتا ہے۔
سپر وینز جن میں علیحدہ کمرے، ایکسٹینڈیبل رہائشی جگہ اور دیگر اعلیٰ درجے کی سہولیات شامل ہوتی ہیں، ان کی قیمت 2 کروڑ سے 3 کروڑ کے درمیان ہوتی ہے۔ ہائی اینڈ کسٹم وینز جن میں اطالوی ماربل، لگژری ری کلائنر نشستیں اور جِم جیسی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، ان کی قیمت 75 لاکھ سے 1 کروڑ تک ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رنویر سنگھ سے دوستی کیسے ہوئی؟ علی ظفر نے بتا دیا
ڈ رینج وینز جن میں آرام دہ صوفے، چھوٹا سا پینٹری، واش روم اور ٹی وی شامل ہوتے ہیں، کی قیمت 35 لاکھ سے 50 لاکھ کے درمیان بتائی گئی ہے۔ جبکہ بیسک یا بنیادی وینز جو صرف ڈریسنگ ایریا اور ایئر کنڈیشننگ جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرتی ہیں، ان کی لاگت 15 لاکھ سے 20 لاکھ تک ہوتی ہے۔
یہ وینیٹی وینز فلمی ستاروں کی شوٹنگ کے دوران آرام، سہولت اور پرائیویسی کو یقینی بنانے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں، تاہم وقت کے ساتھ یہ اب ان کے اسٹیٹس کی نمائندگی کا ذریعہ بھی بن گئی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ جان ابراہم رنویر سنگھ شاہ رخ خان کنگنا رناوت وینیٹی وینز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بالی ووڈ جان ابراہم رنویر سنگھ شاہ رخ خان کنگنا رناوت وینیٹی وینز یہ بھی پڑھیں وینیٹی وینز وینیٹی وین رنویر سنگھ شاہ رخ خان کے مطابق کی قیمت کے ساتھ کے لیے کی وین
پڑھیں:
آسٹریلیا کیخلاف وائٹ بال سیریز کیلیے بھارتی اسکواڈز اور نئے کپتان کا اعلان
بھارت نے رواں ماہ آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
بھارتی مڈل آرڈر بلے باز شبمن گل کو روہت شرما کی جگہ بھارتی ون ڈے ٹیم کا نیا کپتان مقرر کردیا گیا ہے جبکہ شریاس ایئر کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔
ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ لینے والے سابق کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں۔
دونوں کھلاڑی مارچ 2025 میں چیمپئنز ٹرافی کے بعد پہلی مرتبہ بھارت کی نمائندگی کریں گے۔
بھارتی ٹیم آسٹریلیا میں 19 اکتوبر سے 25 اکتوبر تک تین ون ڈے میچز کھیلے گی جس کے بعد پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔
ون ڈے اسکواڈ:
شبمن گل (کپتان)، روہت شرما، ویرات کوہلی، شریاس ایئر(نائب کپتان)، اکشر پٹیل، کے ایل راہول، نتیش کمار ریڈی، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، ہرشیت رانا، محمد سراج، ارشدیپ سنگھ، پراسیدھ کرشنا، دھروو جوریل، یشسوی جیسوال
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ:
سوریا کمار یادیو (کپتان)، ابھیشیک شرما، شبمن گل (نائب کپتان)، تلک ورما، نتیش کمار ریڈی، شیوم دوبے، اکشر پٹیل، جیتیش شرما، ورون چکراورتھی، جسپریت بمراہ، ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادیو، ہرشیت رانا، سنجو سیمسن، رنکو سنگھ، واشنگٹن سندر
???? India’s squad for Tour of Australia announced
Shubman Gill named #TeamIndia Captain for ODIs
The #AUSvIND bilateral series comprises three ODIs and five T20Is against Australia in October-November pic.twitter.com/l3I2LA1dBJ