Jasarat News:
2025-10-04@14:05:38 GMT

مہنگائی کا طوفان، ایندھن بڑھنے کے بعد ایک اور بری خبر

اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 1 پیسہ فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 184 روپے 97 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج (یکم اکتوبر) سے ہو گیا ہے۔

اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 165 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ اس سے قبل لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 163 روپے 42 پیسے فی لیٹر تھی۔

واضح رہے کہ 15 ستمبر کو بھی مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد اس کی قیمت 179 روپے 96 پیسے مقرر ہوئی تھی۔

گزشتہ روز حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا تھا۔ پیٹرول 4 روپے 7 پیسے بڑھ کر 268 روپے 68 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 4 روپے 4 پیسے اضافے کے بعد 276 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ حکومت ہر 15 روز بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین کرتی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پیسے فی لیٹر اضافہ کیا کی قیمت کیا گیا گیا ہے کے بعد

پڑھیں:

مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (جسارت نیوز) وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا کردیا، مٹی کا تیل 5 روپے ایک پیسے مہنگا کردیا گیا،جس کے بعد نئی قیمت184.97روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل 2.08روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کے بعد نئی قیمت 165.50 روپے مقرر کردیا گیا۔

جسارت نیوز

متعلقہ مضامین

  • سوناایک ہفتے میں فی تولہ 12 ہزار روپے سے زائد مہنگا
  • ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.56 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 4.07 فیصد ریکارڈ
  • کراچی میں دودھ 40 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان، صارفین پریشان
  • کراچی میں دودھ کی قیمت میں فی لیٹر 40 روپے تک اضافے کا امکان
  • گندم کے وافر ذخائر کے باوجود کراچی سمیت سندھ میں آٹے کی قیمت میں اضافہ
  • ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے اضافے کے بعد 2500 روپے سستا ہوگیا
  • سندھ میں گندم وافر ذخائر کے باوجود آٹے کی قیمتوں میں اضافہ
  • مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافہ
  • کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی بے قدر میں اضافہ