data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی کے شہر میونخ میں بدھ کے روزدھماکوں کی آوازوں کے بعد پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہل کاروں کی ایک بڑی تعداد لیرشیناور شٹراسے نامی مرکزی شاہراہ پر تعینات کردی گئی۔ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ شہریوں اور دیگر رہایشیوں کے لیے کسی قسم کا خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور فائر بریگیڈ کی وسیع پیمانے پر کارروائیوں کے باعث سڑک کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ دھماکوں اور فائرنگ کی آوازوں کے درمیان ایک لاش ملی جبکہ ایک شخص گولی لگنے سے زخمی ہوا۔ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب جرمنی چند برسوں میں متعدد پر تشدد حملوں کا سامنا کر چکا ہے۔ ان واقعات نے سیکورٹی خدشات اور ہجرت کے مسئلے پر کشیدگی کو بڑھا دیا تھا۔ گزشتہ برس 20 دسمبر کو میگڈی برگ میں کرسمس مارکیٹ کے قریب کار سے کچلنے کے ایک واقعے میں 6 افراد ہلاک اور تقریباً 200 زخمی ہوئے تھے۔ واقعے کی تحقیقات میں ایک ڈاکٹر کو گرفتار کیا گیا تھا۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کسی بھی بیرونی جارحیت کاجواب دینے کے لیے تیار ہیں ‘وینزویلا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراکس (انٹرنیشنل ڈیسک) وینزویلا نے کہا ہے کہ ملک ہر قسم کی بیرونی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق وینزویلا کے وزیرداخلہ دیوسدادو کابیو نیشمالی ریاست یاراکوی میں سیکورٹی فورسز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بھی ممکنہ حملے کے لیے تیار ہیں۔ عوام اور فوج کو ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ عوامی سروے کے مطابق 97 فیصد شہری ملک کے خلاف کسی بھی قسم کی پر تشدد کارروائی کی مخالفت کرتے ہیں، جو قومی یکجہتی کا مظہر ہے۔ کمیونٹی ملیشیا یونٹس کی بنیادی ذمے داری عوام کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم اسٹریٹس تیزی سے پھیلنے لگی
  • بشارالاسد کو روس میں زہردیے جانے کا انکشاف
  • ایران کے وسطی حصے میں 5.3 شدت کا زلزلہ
  • امریکا نے سلوواکیہ کو 7 ایف 16 لڑاکا طیارے فراہم کر دیے
  • شمالی کوریا بڑی فوجی پریڈ کی تیاری کر رہا ہے‘ جنوبی کوریا
  • لاس اینجلس: آئل ریفائنری میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی
  • ڈنمارک اور ناروے کے بعد جرمنی میں بھی ڈرون کے باعث پروازیں منسوخ
  • نیویارک : رن وے پر طیاروں میں تصادم‘ پر ٹوٹ گئے
  • کسی بھی بیرونی جارحیت کاجواب دینے کے لیے تیار ہیں ‘وینزویلا