سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملائیشیاء آ کر بے حد خوشی ہو رہی ہے، اس دورے سے پاکستان -ملائیشیاء دو طرفہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ۔ 

وزیراعظم شہباز شریف ملائیشیاء کے سرکاری دورے پر کوالالمپور پہنچ گئے۔ کوالالمپور کے بنگا رایا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ملائیشیاء کے وزیر  اطلاعات /کمیونیکیشنز عزت مآب فہمی فادضل ، ملائشیاء میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سید احسن رضا شاہ اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ 

کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

وزیراعظم کو شاہی پروٹوکول میں ان کی رہائش پر لایا گیا، جہاں ملائیشیاء کے وزیراعظم انور ابراہیم نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور انہیں ملائیشیاء آمد پر خوش آمدید کہا۔ 

شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ ملائیشیاء آ کر بے حد خوشی ہو رہی ہے، پر تپاک استقبال پر ملائیشیاء کے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ اس دورے سے پاکستان -ملائیشیاء دو طرفہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ۔ 

شہیدوں کی قربانیوں  پر ہزاروں حکومتیں قربان ہیں؛ حنیف عباسی

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ 

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان ، ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کی دعوت پر ملائیشیاء کا دورہ کر رہے ہیں ۔ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے۔اس کے علاوہ دونوں رہنما تجارت، آئی ٹی اور ٹیلی کام، حلال انڈسٹری، سرمایہ کاری، تعلیم، توانائی، انفراسٹرکچر اور ڈیجیٹل معیشت میں  دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر بھی غور کریں گے۔ عوام سے عوام کے روابط بڑھانے کے لئے نئے  تعاون کے مواقع تلاش کرنے پر گفتگو ہوگی۔ 

دنیا کو نئے اقوام متحدہ کی ضرورت ہے ؛حافظ نعیم الرحمان،فلسطین کا دو ریاستی حل مسترد

وزیراعظم کا یہ دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ملائیشیاء کے وزیر پر ملائیشیاء شہباز شریف

پڑھیں:

محکمہ ریلوے نے شالیمار کو آؤٹ سورسنگ سے نیا بنا دیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ  محکمہ ریلوے نے شالیمار کو آؤٹ سورسنگ سے نیا بنا دیا ہے، کراچی روشنیوں کا شہر ہے، شالیمار ٹرین کی صفائی کراچی ویسٹ مینجمنٹ کی ذمہ داری ہے۔

کراچی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تھرکول کو ٹرانسپورٹ کرنے کیلئے وفاق اور سندھ حکومت کا اشتراک ہے، یہاں ریلوے ایک بوسیدہ نظام بن گیا ہے، حنیف عباسی نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر اس بوسیدہ نظام کو جدید کیا، میں حنیف عباسی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی طرح سندھ، بلوچستان اور کے پی کے ساتھ بھی پارٹنرشپ کریں، تھرکول کو ٹرانسپورٹ کرنے کے لئے بھی فریٹ سسٹم کو بحال کررہے ہیں، جو رقم آپ کو درکار ہے وہ ہم آپ کو مہیا کریں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ انتظار گاہ، ڈائننگ روم، آٹومیٹک ٹکٹکنگ سسٹم اور شالیمار ایکسپریس کو نئی ٹرین بنا دیا ہے، تہران سے استنبول کے روٹ کو بحال کریں گے تو ہماری ریلوے کو چار چاند لگیں گے، یہ سارے منصوبے کاغذوں میں تھے جن کو آپ حقیقت بنارہے ہیں، سینٹرل ایشیا میں ریلوے کی بڑی ضرورت ہے، آپ کوشش کریں تاکہ ہم پاکستان کو ریلوے کے ذریعے دیگر ممالک کے ساتھ جوڑیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی کینٹ اسٹیشن کا دورہ کیا،  وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزیر اعظم کو بریفنگ دی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی موجود تھے، وزیراعظم شہبازشریف نے شالیمار ایکسپریس کی اپ گریڈیشن کے بعدافتتاح کردیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی رہنمائی اور وژن کی روشنی میں محنت کرنا سیکھا، اگر سیاست میں کسی کو استاد مانتا ہوں تو وہ وزیراعظم کو مانتا ہوں۔

حنیف عباسی نے کہا کہ گزشتہ 8 ماہ میں ریلوے میں نمایاں اصلاحات کی گئی ہیں،  یہ جو کچھ آپ نے دیکھا ہے وہ صرف 8 ماہ میں ہوا ہے، جب مجھے ریلوے کا محکمہ دیا گیا تب زبوں حالی کا شکار تھا، کراچی کے سٹی اسٹیشن کی بھی اپ گریڈیشن کرنے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  ایک سو 50 سال بعد روہڑی جنکشن کو اپ گریٹ کرنے جارہے ہیں،  ہم اپنی ٹرین، اسکول کالجز کو کو آؤٹ سورس کررہے ہیں، ہم نے اپنے ملازمین کی حفاظت کی ہے،  14 ٹرینیں مزید آؤٹ سورس ہونے جارہی ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ  جب ایم ایل ون کے ٹرین کو نیا بنانےکی بات آئی تو وزیراعظم نے فیصلہ کیا، کہا جاتا ہے کہ لاہور بن گیا اسلام آباد بن گیا، یہاں پورا پاکستان بیٹھا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ریلوے اسٹیشن کی تزئین و آرائش کرنا قابل تعریف ہے، میں نے کہا تھا کہ جب تک سکھر حیدرآباد روڈ بنے تب تک یہی آسرا ہے، ہم ٹرانسپورٹ میں بہت کوشش کررہے ہیں، ہم پیپلز بس، الیکٹرک بس اور پنک بسیں لارہے ہیں، کراچی کو سرکلر ریلوے کی سخت ضرورت ہے، اس میں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم سے درخواست ہے سکھر حیدرآباد موٹروے جلد بنا دیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم کی مون سون سے قبل تیاریوں کی ہدایت‘ قلیل المدتی منصوبے کی منظوری
  • اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف بارشوں ،موسمیاتی تبدیلی سے ہونے والے نقصانات اور ان کے تدارک کے منصوبے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کی آئندہ مون سون سے قبل تیاری کی ہدایت، قلیل المدتی منصوبے کی منظوری
  • شہباز شریف کا آزاد کشمیر کے نو منتحب وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
  • وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد کشمیر کے نو منتحب وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ, مبارکباد دی
  • وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد کشمیر کے نو منتحب وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ
  • محکمہ ریلوے نے شالیمار کو آؤٹ سورسنگ سے نیا بنا دیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم شہبازشریف نے کراچی کینٹ اسٹیشن پر اپ گریڈیشن کا افتتاح کر دیا
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے