پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نسیم وکی نے اسٹیج ڈراموں میں کام کرنے والے فنکاروں کی پریشان کن حقیقت سے پردہ اٹھایا ہے۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے نسیم وکی نے تین دہائیوں کے اپنے تجربے کی روشنی میں اسٹیج ڈانسرز کی زندگیوں کے چھپے ہوئے پہلوؤں کو آشکار کیا۔

نسیم وکی نے بتایا کہ ’’لوگ صرف اسٹیج پر دکھائی دینے والی فحاشی کو دیکھتے ہیں، مگر ان فنکاروں کے پیچھے چھپی مجبوریوں اور دکھوں سے بے خبر رہتے ہیں۔‘‘ ان کے مطابق زیادہ تر اسٹیج ڈانسرز اور ان کے ساتھ کام کرنے والے نوجوان انتہائی پسماندہ اور غریب گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

انہوں نے المناک حقیقت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’’کئی افراد اپنے بیمار والدین، کینسر جیسے امراض کے شکار گھر والوں یا بڑے خاندان کا خرچ اٹھانے کے لیے مجبوراً یہ کام کرتے ہیں۔‘‘ نسیم وکی نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’’آخر ایک لڑکی کیوں اس طرح اسٹیج پر رقص کرے گی، اگر اس کے پیچھے کوئی بڑی مجبوری نہ ہو؟‘‘

اداکار نے واضح کیا کہ وہ فحاشی کا دفاع نہیں کر رہے، لیکن ان کا ماننا ہے کہ ’’انتہائی غربت اور مجبوری ہی فنکاروں کو ان راستوں پر لے جاتی ہے۔‘‘ انہوں نے ایک ذاتی انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ’’میری اہلیہ خود ایک اسٹیج آرٹسٹ تھیں، لیکن شادی کے بعد میں نے انہیں یہ پیشہ چھوڑنے کو کہا۔‘‘

نسیم وکی نے مزید بتایا کہ ’’میں نے کبھی کسی خاتون فنکارہ کو بطور نیا چہرہ متعارف نہیں کروایا، کیونکہ میں جانتا ہوں کہ اس شعبے میں خواتین کو کس طرح کے حالات اور استحصال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ ’’میں ہمیشہ خواتین کو کسی بہتر اور باعزت پیشے کی طرف رہنمائی کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔‘‘

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: نسیم وکی نے

پڑھیں:

لاہور کے پوش علاقے میں مخالفین کی فائرنگ سے نوجوان قتل

—فائل فوٹو 

لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 9 میں دیرینہ عداوت پر مخالفین نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل جبکہ اس کے ڈرائیور کو زخمی کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

تھانہ ہیئر میں درج ایف آئی آر کے مطابق 29 سالہ احمد جاوید ڈی ایچ اے گیا ہوا تھا، واپس گھر نہ آنے پر ورثاء تلاش کرتے ایک گھر پہنچے تو 2 ملزمان ابوبکر اور عبدالستار 5 نامعلوم ملزمان کے ہمراہ فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو رہے تھے، گھر کے اندر جا کر دیکھا تو احمد جاوید اور اس کا ڈرائیور سہراب فاروق زخمی پڑے تھے، اسپتال لے جاتے ہوئے احمد جاوید دم توڑ گیا۔

پولیس نے مقتول احمد جاوید کے والد میاں عادل رشید کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے  مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • لوگ اسٹیج فنکاروں کے پیچھے چھپی مجبوریوں اور دکھوں سے بےخبر رہتے ہیں، نسیم وکی
  • اداکارہ کو اسٹیج پر نامناسب انداز سے چھونے والے بھارتی اداکار پر اہلیہ کے سنگین الزامات
  • سپر ٹیکس کیس کی سماعت، وکیل فروغ نسیم نے مختلف عدالتی فیصلوں کا حوالہ دیا
  • سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت، وکیل فروغ نسیم کے مختلف عدالتی فیصلوں کے حوالے
  • بنگلا دیش نے افغانستان کو ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش کردیا
  • مشرق وسطیٰ میں 3 ہزار سالہ تنازع حل ہونے کو ہے، صدر ٹرمپ
  • لاہور کے پوش علاقے میں مخالفین کی فائرنگ سے نوجوان قتل
  • ‘الحمدللہ، ٹیم پر فخر ہے‘، ورلڈ کپ کوالیفائر جیتنے پر سکندر رضا کا ردِعمل
  • بلوچستان کے بارڈر سے تیل کی آڑ میں بارودی مواد کی ترسیل کے شواہد ملے ہیں، آئی جی ایف سی