پنجاب سب کا ہے کسی کی جاگیر نہیں‘ سینیٹر پلوشہ خان
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251008-08-20
اسلام آباد (آن لائن) پیپلزپارٹی کے سینیٹرز نے پنجاب حکومت اور مسلم لیگ ن کی قیادت پر سخت تنقید کرتے ہوے کہا ہے کہ پنجاب سب کا ہے کسی کی جاگیر نہیں ، وفاقی حکومت صدر زر داری کی وجہ سے قائم ہے ۔ پیپلز پارٹی ن لیگ کی اتحادی ہے غلام نہیں ، لگتا ہے انھیں شہباز شریف کا کرسی پر بیٹھنا پسند نہیں ، گزارش ہے کہ گھر کی لڑائی کو ہمارے گلے نہ ڈالیں ۔ سینیٹر پلوشہ خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوے کہا کہ مسلم لیگ ن کی اندرونی لڑائی کو پیپلزپارٹی پر نہ ڈالا جائے، ہم صوبائیت کے بیانیے کو مسترد کرتے ہیں، ملک اس وقت سیلاب اور قدرتی آفات سے دوچار ہے، مگر پنجاب حکومت ٹک ٹاک بنانے اور الزام تراشی میں مصروف ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب پر تنقید کا مطلب پنجاب کے عوام پر تنقید نہیں، بلکہ حکومتی پالیسیوں پر جائز سوالات اٹھانا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی بار کی ریلی ‘سینیٹرمشتاق احمد کی بازیابی کا مطالبہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251007-08-11
کراچی ( اسٹا ف رپورٹر)فلسطیینوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کراچی بار کی ریلی وکلا نے سینیٹر مشاق احمد خان کی بازیابی کا مطالبہ کردیا۔کراچی بار کی جانب سے نیو بار روم سے ایم اے جناح روڈ تک ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میںوکلا نے فلسطین کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ وکلا کا کہناتھا کہ وکلا برادری مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہے،حکومت سینیٹر مشتاق احمد خان کی رہائی کے اقدامات کرے ،اسرائیلی مظالم کو روکنے کے لیے سخت موقف اپنانا چاہیے ،فلسطین خود مختار ریاست ہے، اسرائیلی دہشت گردی بڑھتی جارہی ہے۔