ترکیہ کا غزہ جنگ بندی کی نگران ٹاسک فورس میں شمولیت کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025 سب نیوز

انقرہ(آئی پی ایس )ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کی نگرانی کے لیے قائم کی جانے والی ٹاسک فورس میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ انشا اللہ ہم اس ٹاسک فورس میں شامل ہوں گے جو معاہدے کے نفاذ کی نگرانی کرے گی۔

ترکیہ نے قطر، مصر اور امریکا کے نمائندوں کے ساتھ مصر کے شہر شرم الشیخ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے شرکت کی۔تاہم، رجب طیب اردوان نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ کو جامع انسانی امداد فوری طور پر فراہم کرنا، قیدیوں اور یرغمالیوں کا تبادلہ اور اسرائیل کی جانب سے حملوں کا فوری خاتمہ نہایت اہم ہے۔

صدر ترکیہ نے یہ وعدہ بھی کیا کہ ان کا ملک غزہ کی تعمیرِ نو کے عمل میں بھرپور تعاون کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں کوئی بھی غزہ کے عوام سے زیادہ امن، سلامتی اور استحکام کا حقدار نہیں۔واضح رہے کہ آج اسرائیل اور حماس نے غزہ میں جنگ بندی کے پہلے مرحلے پر اتفاق کر لیا، جس کا مقصد اس تباہ کن تنازع کو ختم کرنا ہے جس میں دسیوں ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، فلسطینی علاقے کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا ہے اور ایک بڑے انسانی بحران نے جنم لیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق اس معاہدے پر جمعرات کو دستخط کیے جائیں گے، جس کے تحت قیدیوں اور یرغمالیوں کے تبادلے کے ساتھ ساتھ غزہ میں انسانی امداد کے بڑے پیمانے پر داخلے کی اجازت دی جائے گی، یہ اقدام دو سال سے جاری نسل کشی کے بعد کیا جا رہا ہے، جو اس وقت شروع ہوئی تھی جب تل ابیب نے اکتوبر 2023 میں حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد فلسطینی علاقے پر بمباری شروع کی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ امن معاہدے کی منظوری کیلئے طلب کیا گیا اسرائیلی کابینہ کا اجلاس تاخیر کا شکار غزہ امن معاہدے کی منظوری کیلئے طلب کیا گیا اسرائیلی کابینہ کا اجلاس تاخیر کا شکار سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے جماعت اسلامی سے استعفی دے دیا ”بس بہت ہو گیا” اب دہشت گردوں کا سر کچلنا ہوگا: وزیراعظم شہباز شریف غزہ امن معاہدے کے بعد ٹرمپ کا دورہ اسرائیل متوقع، کنیسٹ سے خطاب کا امکان افغانستان کے وزیرِ خارجہ کا پہلا دورہ بھارت؛ افغان پرچم کا معاملہ بھارتی حکام کے لیے آزمائش بن گیا افغان سرزمین سے دہشت گردی ہو رہی ہے یہاں چند لوگ ان کی مذمت کرنے سے کتراتے ہیں، وزیردفاع TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ٹاسک فورس میں

پڑھیں:

اسرائیل 10 نومبر کے بعد سے غزہ جنگ بندی کی تقریباً 500 خلاف ورزیاں کرچکا

اسرائیل 10 نومبر سے اب تک 497 مرتبہ غزہ امن معاہدے کیخلاف ورزی کرچکا ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فورسز نے 10 نومبر سے جنگ بندی معاہدے کی 497 دستاویزی خلاف ورزیاں کی ہیں، جو کہ بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزیاں ہیں۔

غزہ کے سرکاری میڈیا کا کہنا تھا کہ صرف ہفتے کے روز 27 خلاف ورزیاں ہوئیں جس کے نتیجے میں 24 فلسطینی ہلاک اور 87 دیگر زخمی ہوئے۔

جنگ بندی شروع ہونے کے بعد سے اب تک کل 342 شہری جن میں زیادہ تر خواتین، بچے اور بوڑھے شامل ہیں، ہلاک اور 875 زخمی ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ 35 فلسطینیوں کو دراندازی اور چھاپوں کے دوران گرفتار کیا گیا۔

غزہ حکومت نے جاری خلاف ورزیوں کی مذمت کی اور امریکا، بین الاقوامی ثالثوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ حملے روکنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کے لیے فوری کارروائی کریں۔

واضح رہے کہ جنگ بندی غزہ میں دو سال سے زیادہ اسرائیلی حملوں کے بعد ہوئی جس میں 69,000 سے زیادہ فلسطینی ہلاک، 170,000 سے زیادہ زخمی ہوئے اور تقریباً 90 فیصد علاقے کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ: اسرائیل نے مزید24 فلسطینی شہید کر دیے‘ حماس کی امریکا سے مداخلت کی اپیل،حملے امن معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں‘ پاکستان
  • غزہ جنگ بندی مذاکرات: حماس کا وفد مصر پہنچ گیا
  • غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر بات چیت کے لیے حماس کا اعلیٰ سطح وفد قاہرہ پہنچ گیا
  • حماس کا وفد غزہ جنگ بندی پر مذاکرات کیلئے مصر پہنچ گیا
  • حماس وفد غزہ جنگ کے ثالثوں سے ملاقات کیلئے قاہرہ پہنچ گیا
  • اسرائیل کی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ،24فلسطینی شہید، پاکستان کی شدید مذمت
  • اسرائیل 10 نومبر کے بعد سے غزہ جنگ بندی کی تقریباً 500 خلاف ورزیاں کرچکا
  • غزہ میں اسرائیلی فوج کے مسلسل حملے جاری، حماس نے ثالثوں سے فوری مداخلت کی اپیل کردی
  • اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 20 فلسطینی شہید
  • جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی افواج نے 8 مزید فلسطینی شہید کر دیے