چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے تصدیق کی ہے کہ جیل میں قید چیئرمین عمران خان نے پارٹی قیادت کو ہدایت دی ہے کہ اب ان کے پیغامات میڈیا تک ان کی ہمشیرہ علیمہ خان نہیں بلکہ نورین نیازی پہنچائیں گی۔

گزشتہ روز سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے میڈیا کو بتایا کہ عمران خان نے باقاعدہ طور پر یہ ہدایت دی ہے کہ مستقبل میں جیل سے آنے والے پیغامات نورین نیازی کے ذریعے میڈیا تک پہنچائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی سیکریٹری خارجہ نے عمران خان کو ملک چھوڑنے کی پیشکش کی، علیمہ خان کا انکشاف

وی نیوز نے اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان اور پارٹی کے سینیئر رہنما سینیٹر علی ظفر سے گفتگو کی تاکہ علیمہ خان کو پیغام رسانی سے روکنے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ خان صاحب کی فیملی جب ان کا پیغام باہر لے کر آتی ہے تو اکثر سیکیورٹی اور پولیس کے مسائل پیش آتے ہیں، علیمہ خان کو بھی کئی بار پولیس نے روکا یا ان پر دباؤ ڈالا۔

مزید پڑھیں: فیصلہ سازی کور کمیٹی کرتی ہے، علیمہ خان یا گنڈاپور کا سیاسی کردار نہیں، لطیف کھوسہ

’شاید اسی وجہ سے خان صاحب نے فیصلہ کیا کہ فی الحال کوئی غیر خاندانی رکن، نورین نیازی، یہ ذمہ داری نبھائیں تاکہ غیر ضروری دباؤ سے بچا جا سکے، اس فیصلے پر کسی کو کوئی اختلاف بھی نہیں ہے۔‘

سینیٹر علی ظفر نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری معلومات کے مطابق یہ فیصلہ عمران خان نے چند روز قبل کیا ہے، یہ کوئی اختلاف یا ناراضی کا نتیجہ نہیں بلکہ محض حکمت عملی میں معمولی تبدیلی ہے۔

مزید پڑھیں: علیمہ خان پی ٹی آئی کو کمزور کرنے کی خاطر ایم آئی کے لیے کام کررہی ہیں، علی امین گنڈاپور کا الزام

’ممکن ہے علیمہ خان نے خود بھی کچھ آرام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہو۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے اندر اس فیصلے پر کوئی اختلاف نہیں اور عمران خان کی ہدایت کے مطابق اب نورین نیازی ہی میڈیا کو پیغامات پہنچائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بیرسٹر گوہر علی خان پی ٹی آئی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ سیکیورٹی سینیٹر علی ظفر علیمہ خان عمران خان نورین نیازی وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر علی خان پی ٹی ا ئی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ سیکیورٹی سینیٹر علی ظفر علیمہ خان نورین نیازی وی نیوز بیرسٹر گوہر علی خان نورین نیازی علیمہ خان پی ٹی آئی خان کو

پڑھیں:

وزیراعلیٰ علی امین کو ہٹائے جانے سے متعلق ابھی تک مجھے کوئی اطلاع نہیں؛ بیرسٹر گوہر

ویب ڈیسک : تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ اُنہیں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹائے جانے کا علم نہیں ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین کو ہٹائے جانے سے متعلق ابھی تک مجھے کوئی اطلاع نہیں۔ 

دوسری جانب بشریٰ بی بی کے وکیل رائےسلیمان نے علی امین گنڈاپور کو ہٹائےجانے کی تصدیق کر دی۔ رائے سلمان نے بتایا کہ عمران خان نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران پارٹی رہنماؤں کو احکامات دیے۔

پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش

متعلقہ مضامین

  • میرے استعفے سے پارٹی ختم ہو جائے گی، بیرسٹر گوہر
  • گورنر سے درخواست ہے علی امین کا استعفیٰ قبول کریں: بیرسٹر گوہر
  • عمران خان فیصلوں پر مشاورت نہیں کرتے، میرے استعفے سے پارٹی ختم ہو جائیگی، بیرسٹر گوہر
  • وزیرِ اعلیٰ کی تبدیلی کا علیمہ خان پر تنقید سے تعلق نہیں: علی ظفر
  • علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کی وجہ علیمہ خان کا معاملہ نہیں، بیرسٹر گوہر
  • پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، کے پی میں حکومت پی ٹی آئی کی ہی بنے گی، بیرسٹر گوہر
  • وزیراعلیٰ علی امین کو ہٹائے جانے سے متعلق ابھی تک مجھے کوئی اطلاع نہیں؛ بیرسٹر گوہر
  • عمران خان کی جانب سے علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کی بازگشت، بیرسٹر گوہر نے تردید کردی
  • بانی  سے ملاقات نہیں ہو سکی، عدلیہ پر عوامی اعتماد کم ہو رہا ہے: چیئرمین تحریک انصاف