غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کیلیے مصر جاؤں گا، ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ سے خطاب میں کہا کہ میں نے دنیا کی 7 جنگیں رکوائی ہیں اور اب آٹھویں بھی جلد ختم ہوجائے گی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے غزہ جنگ ختم کروا دی۔ یہ میں نے دنیا کی 8 ویں جنگ ختم کروائی ہے۔
غزہ امن معاہدے پر فریقین کے اتفاق کا کریڈٹ لیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران پر حملہ غزہ کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے ضروری تھا۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کی تمام ممالک غزہ منصوبے کی حمایت کر رہے تھے۔ اب وہاں پائیدار امن قائم ہوجائے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا کہ وہ غزہ معاہدے پر دستخط کرنے میزبان ملک مصر جائیں گے۔ وہاں سے اسرائیل جانے کا بھی ارادہ ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ غزہ کی پٹی کو دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔ ایران امن کے لیے کام کرنا چاہتا ہے اور ہم اس سلسلے میں تعاون کریں گے۔
امریکی صدر نے کہا کہ پیر یا منگل تک اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی ممکن ہے۔ جس کے بعد غزہ جنگ ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گی۔
یاد رہے کہ مصر ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ امن منصوبے پر ہونے والے مذاکرات پر اسرائیل اور حماس نے ابتدائی مرحلے پر دستخط کردیئے ہیں۔
اس ابتدائی مرحلے کے تحت غزہ میں چند روز کے لیے جنگ بندی کی جائے گی جس کے دوران امدادی سامان کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔
علاوہ ازیں 72 گھنٹوں کے دوران حماس تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو آزاد کردے گی جب کہ بدلے میں اسرائیل فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شکاگو کو وار زون قرار دے دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کے حکم پر نیشنل گارڈز شکاگو پہنچ گئے، ٹیکساس سے سیکڑوں نیشنل گارڈز شکاگو کے فوجی مرکز پہنچا دیئے گئے۔
امیگریشن پالیسیوں کے خلاف شکاگو میں کئی روز سے مظاہرے جاری ہیں، شکاگو میں نیشنل گارڈز کی تعیناتی پر شدید سیاسی ردعمل سامنے آیا ہے۔
گورنر الینوائے نے کہا کہ نیشنل گارڈز کی تعیناتی غیر قانونی اور خطرناک ہے، میئر شکاگو کا کہنا ہے کہ نیشنل گارڈزکو قانون نافذ کرنے کا اختیار نہیں، نیشنل گارڈز کا کام صرف وفاقی عمارتوں اور اہلکاروں کی حفاظت ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق شکاگو میں مظاہرین اور وفاقی فورسز کے درمیان کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔
دوسری جانب ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسیوں پر امریکا بھر میں تنقید جاری ہے، نیشنل گارڈز کی تعیناتی پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی سوالات اٹھا دیئے۔