پی ٹی آئی کے مزید 3 ارکان اسمبلی نے استعفیٰ دےدیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
عثمان خادم: پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کےقائم کمیٹیوں کےچیئرمین اور ارکان مستعفی، 3مزید ارکان اسمبلی نے کمیٹیوں سے استعفیٰ دےدیا۔
قائمہ کمیٹی برائے زراعت میں ہنبل ثنا کریمی کا قائمہ کمیٹی کی رکنیت سےاستعفیٰ، رانا شہباز نے استحقاق کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔
اویس ورک نے قائمہ کمیٹی برائےپرائس کنٹرول اوربزنس ایڈوائزری کمیٹی سےاستعفیٰ دے دیا۔ اراکین اسمبلی نے کمیٹیوں سے استعفے سپیکر آفس بھجوا دیئے۔
کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل
ملک ممتازاسڑاور شیخ امتیاز بھی کمیٹیوں سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
عاصم افتخاراحمد کا جنرل اسمبلی مباحثے میں عالمی ادارے میں طاقت کےعدم توازن پرگہری تشویش کااظہار
اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ویٹو کے حق پر مباحثہ میں پاکستان نے ویٹو کا خاتمہ یا سخت پابندی ناگزیر قرار دے دی۔ یہ بھی واضح کیا ہے کہ سلامتی کونسل میں مستقل نشستوں کا اضافہ مسائل بڑھانے کا سبب بنےگا، طاقت کا توازن بہتر کرنے کیلئے غیرمستقل ارکان کی تعداد 10 سےبڑھا کر 20 کرنے کی تجویز بھی دے دی۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخاراحمد نے جنرل اسمبلی مباحثے میں عالمی ادارے میں طاقت کےعدم توازن پرگہری تشویش کااظہار کیا۔ کہا۔ جنرل اسمبلی عالمی جمہوری عمل کا سب سے بڑا فورم ہے، ویٹو کے مسئلے کا حل سلامتی کونسل کی مجموعی اصلاح سے جڑا ہے۔ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان مستقل اراکین کی تعداد بڑھانے کی مخالفت کرتاہے کیونکہ اس سے طاقت کاتوازن مزید بگڑے گا۔ ویٹو کا بےجا استعمال بین الاقوامی امن وسلامتی کے مسائل کو مزید پیچیدہ بنا دیتاہے، بڑی طاقتوں کی رقابتیں اکثر ویٹو کےغلط استعمال کا باعث بنتی ہیں، سلامتی کونسل میں مزید مستقل نشستوں اور ویٹواختیارات کا اضافہ مسئلے کو کئی گنا بڑھادےگا۔ پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ مسئلے کا واحد حل ویٹو کے اختیارات کو ختم کرنا یا استعمال پر سخت حدود نافذ کرنا ہے، ویٹو کے حق میں کسی قسم کی توسیع قابلِ قبول نہیں، البتہ منتخب غیرمستقل اراکین کی تعداد بڑھا کرسلامتی کونسل کومزید جمہوری بنایا جاسکتا ہے۔