خوبصورتی کے انجیکشن نے امریکی اداکارہ کی جان لے لی؛ بیوٹیشن پر فرد جرم عائد
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
امریکی ٹی وی انڈسٹری میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب عدالت نے بغیر لائسنس بیوٹیشن کو مشہور ٹی وی اداکارہ سِنڈیانا سینٹانجلو کی موت کا ذمہ دار قرار دے دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 58 سالہ اداکارہ سِنڈیانا سینٹانجلو کو خوبصورت، سڈول اور جوان نظر آنے کے لیے 24 مارچ کو سلیکون انجیکشن لگایا گیا تھا۔
انجیکشن لگانے کے فوراً بعد اداکارہ کی حالت بگڑ گئی۔ مبینہ طور پراداکارہ میں ایمبولزم (خون میں لوتھڑے یا شریان بند ہونے) جیسی پیچیدگی پیدا ہوئی جو موت کا سبب بنی۔
امریکی عدالت نے انجیکشن لگانے والی بیوٹیشن 55 سالہ لیبی ایڈمے کو مجرم قرار دیا ہے جو انڈسٹری میں ’’بٹ لیڈی‘‘ کے نام سے مشہور ہیں۔
حیران کن طور پر بیوٹیشن کے پاس انجیکشن لگانے کے لیے کوئی طبی لائسنس نہیں تھا۔ خاتون بیوٹیشن کو 2019 میں بھی اسی طرح کے مقدمے میں سزا مل چکی ہے۔
اب اس کیس میں بھی انھیں قتل اور غیر قانونی میڈیکل پریکٹس کے تحت حتمی سزا 5 نومبر کو سنائی جائے گی۔
اداکارہ سِنڈیانا سینٹانجلو نے مقبول سیٹ کام "Married.
یاد رہے کہ بھارت میں بھی معروف اداکارہ شیفالی ایک بیوٹی انجیکشن لگوانے کے بعد جان کی بازی ہار گئی تھیں۔
کاسمیٹک انجیکشن لگوانے کے فوراً بعد ان کی طبیعت بگڑ گئی اور دل کی دھڑکن بے قابو ہونے لگی تھی۔ اسپتال منتقل کرنے کے باوجود انہیں بچایا نہ جا سکا تھا۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
برطانیہ نے موٹاپے سے نمٹنے کیلئے ملک شیک اور ڈرنکس پر شوگر ٹیکس عائد کر دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برطانیہ میں موٹاپے پر قابو پانے کے لیے نئے اقدامات متعارف کر دیے گئے ہیں۔ حکومت نے ملک شیک، پیکڈ ملک اور مختلف ڈرنکس پر شوگر ٹیکس لگانے کا اعلان کیا ہے۔
حکومتی فیصلے کے مطابق ڈرنکس میں چینی کی حد 100 ملی لیٹر میں 5 گرام سے کم کرکے 4.5 گرام کر دی گئی ہے۔ اس حد سے زائد چینی رکھنے والے مشروبات پر شوگر ٹیکس لاگو ہوگا۔
برطانوی وزیرِ صحت ویس اسٹریٹنگ نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موٹاپا بچوں کو زندگی کی بہترین شروعات سے محروم کرتا ہے اور سب سے زیادہ اثر غریب طبقے پر پڑتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موٹاپے کے شکار افراد عمر بھر صحت کے سنگین مسائل کا سامنا کرتے ہیں اور ان کے علاج پر حکومت کو اربوں پاؤنڈ خرچ کرنا پڑتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کیفے اور مارکیٹ میں ملنے والے “اوپن کپ” ڈرنکس پر ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔ نئے شوگر ٹیکس کا نفاذ یکم جنوری 2028 سے شروع ہوگا۔