غزہ جنگ بندی کے ایک روز بعد ہی اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے
اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT
غزہ میں جنگ بندی کے نفاذ کے صرف ایک روز بعد ہی اسرائیل نے لبنان کے جنوبی علاقے صیدا میں متعدد فضائی حملے کردیے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بمباری المصیلح اور النجاریہ کے درمیانی علاقے میں کی گئی، جہاں ایک شوروم کو نشانہ بنایا گیا جس میں بلڈوزر اور کھدائی کی مشینیں موجود تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی لبنان میں تباہی، اسرائیل کا جنگی جرم قرار، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے تحقیقات کا مطالبہ کردیا
حملے کے نتیجے میں کئی گاڑیاں اور بھاری مشینری مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک شخص جاں بحق اور پانچ زخمی ہوئے، جبکہ دھماکوں سے علاقے میں بجلی کے کھمبے بھی گر گئے جس کے باعث مختلف مقامات پر بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
خیال رہے کہ ایک روز قبل ہی اسرائیلی فوج نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے نفاذ کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد ہزاروں فلسطینی شہری اپنے برباد گھروں کی جانب واپس لوٹنے لگے۔
ادھر اسرائیلی افواج نے معاہدے کے تحت نئی سرحدی پوزیشنز سنبھالنا شروع کردی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل لبنان میں شہریوں پر حملے بند کرے، امریکا
امریکا کے مشرقِ وسطیٰ کے لیے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف کے مطابق اسرائیلی فوج انخلا کے پہلے مرحلے کو مکمل کر چکی ہے، جبکہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے 72 گھنٹوں کا عمل شروع ہو گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسرائیل امریکا غزہ جنگ بندی فضائی حملے لبنان وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل امریکا فضائی حملے وی نیوز
پڑھیں:
لاہور سے تعلق رکھنے والی سعدیہ زاہدی عالمی فضائی تنظیم کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل مقرر
سعدیہ زاہدی— تصویر بشکریہ سوشل میڈیالاہور سے تعلق رکھنے والی سعدیہ زاہدی عالمی فضائی تنظیم آئی اے ٹی اے (IATA)، (انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن) کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل مقرر ہو گئیں۔
سعدیہ زاہدی یکم نومبر سے اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گی۔
سعدیہ زاہدی اس وقت ورلڈ اکنامک فورم (WEF) میں مینیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ عالمی فضائی صنعت میں جدت، مضبوطی اور پائیدار ترقی کے لیے کام کروں گی۔
سعدیہ زاہدی سوئس اور پاکستانی شہریت رکھتی ہیں۔