سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر عبدالکریم العیسی اہم دورہ پر پاکستان پہنچ گئے.

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹر عبدالکریم العیسی کی پاکستان آمد پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد ہوسف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔

اسلام آبادائیرپورٹ پر معززمہمان کا استقبال کرنے کیلئے،سعودی سفیر نواف سعید المالکی، وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطا الرحمن،سنیٹر حافظ عبدالکریم، سنیٹر طلحہ محمود، چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ اشرفی، کنٹری ہیڈ رابطہ عالم اسلامی سعد مسعود الحارثی بھی موجود تھے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی پاکستان کے 6 روزہ دورے میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: رابطہ عالم اسلامی

پڑھیں:

بین الاقوامی امور کی ماہر ڈاکٹر ہما چغتائی نے عالمی ایوارڈ حاصل کرلیا

بین الاقوامی  امور کی ماہر ڈاکٹر ہما چغتائی کو خواتین کے عالمی ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹر ہما چغتائی کو کولمبو میں خواتین کا عالمی ایوارڈ سری لنکا کے سابق صدر ایچ ای مسٹر رانیل وکرماسنگھ نے پیش کیا۔

 ڈاکٹر ہما چغتائی سمیت پچاس خواتین کو عالمی ایوارڈ کیلیے نامزد کیا گیا تھا، یہ کامیابی اُن کی انسانی حقوق، خواتین کو بااختیار بنانے اور گڈ گورننس کی خدمات کا اعتراف ہے۔

ڈاکٹر ہما چغتائی کو عالمی ایوارڈ ملنے پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مبارک باد پیش کی اور کہا کہ ڈاکٹر ہما چغتائی کو ایوارڈ ملنا پاکستان کے لیے عزت و افتخار کا باعث ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین نے ہر شعبہ ہائے زندگی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ خواتین نے  عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ پارلیمان خواتین کے حقوق کے تحفظ، صنفی مساوات کے فروغ اور فیصلہ سازی کے لیے کردار ادا کرتی رہے گی اور خواتین کی مؤثر شمولیت کے لیے قانون سازی اور ادارہ جاتی اصلاحات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
 

متعلقہ مضامین

  • سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے
  • او جی ڈی سی ایمپلائز فیڈریشن کا عشائیہ
  • سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر عبدالکریم 6روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
  • رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عبدالکریم اسلام آباد پہنچ گئے
  • سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹرعبدالکریم 6 روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے
  • سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی کی پاکستان آمد، مذہبی ہم آہنگی پر اہم گفتگو متوقع
  • سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر عبدالکریم العیسی کی پاکستان آمد
  • رابطہ عالم اسلامی کے سابق سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبداللہ بن عمر انتقال کر گئے
  • بین الاقوامی امور کی ماہر ڈاکٹر ہما چغتائی نے عالمی ایوارڈ حاصل کرلیا