پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے خیبرپختونخوااسمبلی میں ووٹنگ جاری ہے، اپوزیشن نے واک آؤٹ کر دیا۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس سپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت جاری ہے، علی امین گنڈاپور ایوان میں پہنچے تو حکومتی اراکین نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا۔

سپیکر بابر سلیم سواتی کاکہناتھا کہ آج علی امین گنڈاپور نے ایوان میں اپنے استعفے کا اعلان کیا،ہم نے جو طریقہ کار اختیار کیا وہ آئین و قانون کے مطابق ہے،علی امین گنڈاپور نے 8اور11اکتوبر کو استعفے بھیجے،علی امین گنڈاپور نے اسمبلی فلور پر کہہ دیا کہ انہوں نے استعفیٰ دیدیا ہے،سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی کاکہناتھا کہ آئین کسی کی خواہش پر نہیں چلتا، آئین کے تحت علی امین گنڈاپور استعفیٰ دے چکے ہیں۔

پاوری گرل شو میں انٹری کے دوران لڑکھڑا گئیں، ویڈیو وائرل

ملک میں قانون کی بالادستی چاہتے ہیں: علی امین گنڈا پور

علی امین گنڈا پور نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سہیل آفریدی کو پیشگی مبارک باد دیتا ہوں، ہم ملک میں قانون کی بالادستی چاہتے ہیں، وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے جو اقدامات کئے وہ سب ریکارڈ پر ہیں، حکومت اُس وقت کامیاب ہوتی ہے جب وہ مضبوط ہو۔

انہوں نے کہا ہے کہ جب ہم آئے تو صرف پندرہ دن کی تنخواہیں تھیں، اپوزیشن کو فنڈز نہ دینے کا گلہ ضرور ہو گا لیکن میں نے آپ کے حلقوں کو فنڈز دیئے، بانی پی ٹی آئی کئی بار کہہ چکے کہ پاکستان کیلئے اپنی ذات کو پیچھے رکھتا ہوں۔

آئین کسی کی خواہش پر نہیں چلتا،علی امین گنڈاپور نے ایوان میں اپنے استعفے کا اعلان کیا،سپیکر بابرسلیم سواتی 

علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ دنیا میں جہاں بھی مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں ہم ان کے ساتھ ہیں، ہماری جدوجہد پاکستان اور صوبے کے عوام کیلئے جاری رہے گی، اللہ نے شاید مجھے سرخرو کرنے کیلئے اس جگہ پر کھڑا کیا ہو، وفاداری اورعزت پر خود کو ثابت کرلیں تو دنیا میں اہم مقام حاصل کرلیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی آج قوم کیلئے قربانی دے رہے ہیں، ہم بانی کے ساتھ ڈٹ کرکھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، بانی پی ٹی آئی ہمارے بچوں کے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

اپوزیشن کا اسمبلی اجلاس سے بائیکاٹ کا اعلان
اپوزیشن لیڈر کے پی ڈاکٹر عباد اللہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ تاحال منظور نہیں ہوا، ایک وزیر اعلیٰ کے ہوتے ہوئے دوسرے وزیر اعلیٰ کا انتخاب نہیں ہو سکتا۔

وزیراعلیٰ کا استعفیٰ منظور نہ ہو تو نیا انتخاب غیرآئینی ہے،؛ ڈاکٹر عباد اللہ،اپوزیشن کا وزیراعلیٰ کے انتخاب کا بائیکاٹ

ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا ہے کہ گورنر نے علی امین گنڈا پور کو بلایا ہے تاکہ جو ابہام ہے وہ دور ہو جائے، ہمارے دوستوں کو اتنی کیا جلدی ہے، ان کے پاس نمبرز پورے ہیں تو کیوں اس معاملے کو متنازع بنا رہے ہیں، یہ عمل غیر قانونی ہے ہم اس غیر قانونی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔

پارٹی پوزیشن

پی ٹی آئی کے سہیل آفریدی سمیت 4 امیدوار میدان میں ہیں، تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے، جے یو آئی کے مولانا لطف الرحمان، پیپلز پارٹی کے ارباب زرک اور ن لیگ کے سردار شاہ جہان بھی شامل ہیں۔

بانی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے،علی امین گنڈاپور

اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ وزیراعلیٰ کی دوڑ سے باہر ہو گئے، اپوزیشن جماعتوں میں کسی ایک نام پر اتفاق نہ ہو سکا، پی ٹی آئی اپنے وزیراعلیٰ کو بلا مقابلہ منتخب کرانے کیلئے متحرک ہے، تحریک انصاف نے ن لیگ اور اے این پی سے بھی تعاون مانگ لیا۔

یاد رہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے ارکان کی کل تعداد 145 جبکہ وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے لئے 73 ووٹ کی ضرورت ہے، تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کی تعداد 92 تاہم اپوزیشن ارکان کی تعداد 53 ہے۔
 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور نے علی امین گنڈا پور ڈاکٹر عباد اللہ پی ٹی ا ئی وزیر اعلی کہا ہے کہ رہے ہیں پور نے

پڑھیں:

 خصوصی بچے ہمارے ہیروزہیں:وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور:   وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خصوصی طلبہ کیلئے کھانے کی فراہمی کے پروگرام کا افتتاح کر دیا۔لاہور میں خصوصی طلبہ کیلئے کھانے کی فراہمی کے پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ خصوصی بچے ہمارے ہیروزہیں. اللہ تعالیٰ نے خصوصی بچوں کو بہترین صلاحیتوں سے نوازا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی پوری ٹیم کو شاباش دیتی ہوں، وعدہ کیا تھا ہر ڈسٹرکٹ میں خصوصی بچوں کیلئے سینٹر آف ایکسی لینس بنائیں گے. ثانیہ عاشق نے قلیل مدت میں میرے خواب کو سچ کر دکھایا، خوش ہوں، اللہ نے میرا کیا ہوا وعدہ بہت قلیل عرصے میں پورا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ 28 ڈسٹرکٹس میں خصوصی بچوں کیلئے سینٹر آف ایکسی لینس مکمل کر لیا گیا ہے، ہمارے پاس خصوصی بچوں کیلئے پورے پنجاب میں 303 ادارے ہیں، ہم تمام 303 اداروں کی تعمیر نو کرنے جا رہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خصوصی بچوں کی مائیں شکریہ نہ بولیں، یہ بطور وزیراعلیٰ میرا فرض ہے، خصوصی بچے کی وجہ سے گھر میں رحمت اور برکت ہوتی ہے، جن والدین کے خصوصی بچے ہیں سب کی ہمت کو داد دیتی ہوں۔مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ریاست کو اپنے شہریوں کی ہر ضرورت کی فکر ہے. سڑکیں، صفائی، علاج، تعلیم، صحت، کھیتی باڑی، روٹی اور سبزیوں کی کیا قیمت ہے. ان تمام چیزوں کی فکر ہے، لوگ وزیراعلیٰ کے عہدے کو تفریح کا عہدہ سمجھتے ہیں. دیکھا جائے تو وزیراعلیٰ کے عہدے سے بڑی ذمہ داری کوئی نہیں. بڑا عہدہ خدمت کے بغیر ایک بوجھ ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک سکول میل پروگرام شروع کیا ہے. چاہتی ہوں پنجاب کے ہر گھر کے دروازے پر دستک دے کر پوچھا جائے کہ اگر کوئی سپیشل بچہ ہے تو حکومت کے ادارے میں داخل کرائیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہر سکول کو سی سی ٹی وی مانیٹر بسیں دیں گے، 60 بسیں آچکی ہیں، خصوصی بچوں کو جب بہترین ماحول ملتا ہے تو ماں باپ پر بوجھ نہیں بنتے. ہم 70 سے 75 ہزار خصوصی افراد کو ہمت کارڈ دے رہے ہیں. ان ہزاروں خصوصی بچوں کو بھی ہمت کارڈ دیں گے۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خصوصی طلبہ کیلئے کھانے کی فراہمی کے پروگرام کا افتتاح کیا. پروگرام کا آغاز خصوصی بچوں کیلئے گھنٹی بجا کر کیا گیا. وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خصوصی بچوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

متعلقہ مضامین

  •  خصوصی بچے ہمارے ہیروزہیں:وزیراعلیٰ پنجاب
  • شیر افضل مروت نے کے پی ہاوس میں علی امین گنڈا پور سے بیٹے کے ہمراہ ملاقات کا دلچسپ واقعہ سنا دیا 
  • خواتین  کو محفوظ  بنانے  کیلئے  پر عزم  ‘ تشدد ہراسانی برداشت  نہیں  : مریم  نواز 
  • پی ٹی آئی کے کمیٹیوں سے استعفے، پنجاب کا احتسابی نظام متاثر
  • ضمنی الیکشن میں ناکامی، صدر پی ٹی آئی باجوڑ کا وزیراعلیٰ سے استعفے کا مطالبہ
  • کینیڈا میں خالصتان کیلیے تاریخی ریفرنڈم، 53 ہزار سکھوں نے ووٹنگ میں حصہ لیا
  •  عدالت نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں گنڈاپور کے پھر وارنٹ جاری کر دئیے 
  • اسلام آباد: علی امین گنڈا پور کے گرفتاری کے احکامات جاری
  • ! ہینڈ بیگزا‘‘ کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں
  • شراب و اسلحہ برآمدگی مقدمہ،علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری