data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن:۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے دورے پر روانہ ہوتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ کا سامنا ہے جسے حل کرنے کی کوشش کروں گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ ختم ہوگئی ہے، غزہ کیلئے “بورڈ آف پیس” جلد قائم کیا جائے گا، غزہ میں جنگ بندی برقرار رہے گی، یرغمالیوں کی رہائی مقررہ وقت سے کچھ پہلے ممکن ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نیتن یاہو نے بہت اچھا کام کیا، قطر کو بھی کریڈٹ ملنا چاہیے، یوکرین جنگ ختم نہ ہوئی تو یوکرین کو ٹوماہاک میزائل بھیج سکتا ہوں، پاکستان اور بھارت کی جنگ ٹیرف کی مدد سے روکی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا میں نے سنا ہے اب پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ چل رہی ہے، مجھے اسے واپس آکر دیکھنا ہوگا، میں پھر ایک اور کوشش کروں گا کیونکہ میں جنگیں حل کرنے میں ماہرہوں۔

امریکی صدر مشرق وسطیٰ کے دورے میں پہلے مرحلے میں اسرائیل پہنچ گئے، صدر ٹرمپ اسرائیل میں رہا یرغمالیوں اور اہلخانہ سے ملاقاتیں کریں گے، اسرائیلی دورے میں پارلیمنٹ سے خطاب اور صیہونی عسکری اور سیاسی حکام سے میٹنگز طے ہیں۔

ویب ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ

پڑھیں:

جنگی بندی معاہدہ؛ مصری صدر اور ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر وزیراعظم کل مصر کا دورہ کریں گے

سٹی 42 : دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کل مصر کا دورہ کریں گے، غزہ کے صورتحال سے متعلق شہباز شریف شرم الشیخ پیس سمٹ میں شرکت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطاق وزیراعظم کو مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مدعو کیا ہے۔ نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ اور دیگر وزرا بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہوں گے۔ترجمان نے بتایا کہ  شرم الشیخ پیس سمٹ غزہ کی صورتحال کے حل کےلیے منعقد کی جارہی ہے۔ سمٹ یواین جنرل اسمبلی اجلاس پرشروع سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے، وزیراعظم نے 23 ستمبر کو امریکی صدر، 7 عرب اسلامی ممالک کے سربراہان اجلاس میں شرکت کی تھی۔

قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کردیا

دفترخارجہ نے جاری بیان میں بتایا کہ عرب اسلامی ممالک نے امریکی صدرکی امن کی کوششوں کا خیرمقدم کیا، عرب اسلامی ممالک نےغزہ میں جنگ بندی، انسانی بحران کے خاتمے کےعزم کا اعادہ کیا۔ 

ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم کی سمٹ میں شرکت فلسطینی عوام کےحق خودارادیت کیلئےپاکستان کی تاریخی حمایت کی عکاس ہے۔ پاکستان کو امید ہے سمٹ مکمل اسرائیلی انخلا اور فلسطینی شہریوں کےتحفظ کا راستہ ہموار کرے گی، پاکستان کو توقع ہے قیدیوں کی رہائی، بےگھرافراد کی واپسی اور غزہ کی تعمیرنو میں پیشرفت ہوگی۔

پاک افغان سرحد پر افغانستان کی بلا اشتعال فائرنگ، سعودی عرب کا اظہارِ تشویش

دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو امید ہے ان کوششوں سے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ ہموار ہوگی، فلسطین کی خودمختار ریاست 1967 سے قبل کی سرحدوں پر قائم ہونی چاہیے، القدس الشریف کو دارالحکومت کے طور پر قائم ہونا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • مصر میں غزہ امن معاہدے پر دستخط کردیئے گئے
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ کی خبریں سنیں، اس معاملے کو دیکھنا ہوگا : ڈونلڈ ٹرمپ
  • جنگی حل کرنے میں ماہر ہوں، امریکی صدر
  • اسرائیل کے دورے سے واپسی پر پاک افغان جنگ معاملے کو دیکھوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • پاکستان اور افغانستان میں جنگ کی خبریں سنیں، واپس آ کر دیکھوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر عبدالکریم 6روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
  • سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹرعبدالکریم 6 روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے
  • جنگی بندی معاہدہ؛ مصری صدر اور ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر وزیراعظم کل مصر کا دورہ کریں گے
  • ٹرمپ غزہ جنگ رکوانے کے ماڈل کو یوکرین تنازع کے خاتمے کیلئے استعمال کریں، زیلنسکی