افغانستا ن کی بلا اشتعال انگیزی میں شہیدہونیوالے12 جوانوں کی نمازِ جنازہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
افغانستا ن کی جانب سے کی گئی بلا اشتعال اور بزدلانہ جارحیت کے خلاف مادرِ وطن کا دفاع کرتے ہوئے شہادت پانے والے 12 جوانوںکی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرت، وفاقی وزراء، گورنر خیبرپختونخوا، سول و فوجی افسران اور عوام کی بڑی تعداد نے نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کے عوام ان عظیم شہداء کی قربانیوں کے مقروض ہیں جنہوں نے افغان طالبان حکومت اور افغانستان کی سرزمین سے کام کرنے والے بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کی بزدلانہ جارحیت کے خلاف پاکستان کی علاقائی سالمیت کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج پوری قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ ہر قسم کی جارحیت اور سازش کو ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔(جاری ہے)
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔