پنجاب میں آج نجی وسرکاری سکول معمول کے مطابق کھلیں گے، وزیرتعلیم
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب میں کل نجی وسرکاری سکول معمول کے مطابق کھلیں گے، احتجاج کے باعث آج بروز منگل کو ا سکولوں کی بندش سے متعلق خبریں افواہیں ہیں۔ وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت پنجاب کی واضح ہدایات کے تحت آج بروز منگل کو پنجاب بھر کے تمام نجی و سرکاری سکولوں میں تعلیمی سلسلہ معمول کے مطابق جاری رہے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آسٹریلیا : جنگلات میں آگ لگنے کا انتباہ‘ 20 اسکول بند
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا کی مشرقی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں شدید گرمی اور تیز ہواؤں کے باعث جنگلاتی آگ کے تباہ کن خطرے کی وارننگ جاری ہونے پر 20 سے زائد اسکول بند کر دیے گئے۔ محکمہ موسمیات نے بدھ کے روز لوئر سنٹرل ویسٹ پلینزمیں تباہ کن درجے کی آگ کے خطرے کی پیش گوئی کی جب کہ گریٹر سڈنی سمیت مزید 10 علاقوں کے لیے انتہائی خطرناک فائر وارننگ جاری کی گئی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ستمبر 2023 کے بعد آسٹریلیا کے کسی بھی حصے کے لیے سب سے بلند سطح کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔