Nawaiwaqt:
2025-10-14@06:58:24 GMT

پاکستان سے 100 ٹن امدادی سامان کی 24  ویں کھیپ مصر روانہ 

اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT

پاکستان سے 100 ٹن امدادی سامان کی 24  ویں کھیپ مصر روانہ 

لاہور (نیٹ نیوز) پاکستان سے غزہ کیلئے 100 ٹن سامان کی 24 ویں امدادی کھیپ مصر بھجوا دی گئی۔ ترجمان این ڈی ایم کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر فلسطین کیلئے مزید امدادی سامان کی24  ویں امدادی کھیپ الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے بھیجی امدادی سامان لاہور سے روانہ کیا گیا۔ جس میں آٹا‘ چاول‘ کوکنگ آئل‘ چنے‘ تیار کھانا اور ڈبہ بند فروٹ شامل ہے۔ اب تک 24 امدادی کھیپوں کے ذریعے بھیجی امداد کا مجموعی وزن 2327 ٹن ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

سی ٹی او لاہور کی جانب سے کاربن کنٹرول اور ٹریفک مسائل کے حل کیلئے اہم تجویز پیش

 علی ساہی :سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے کاربن کنٹرول اور ٹریفک مسائل کے حل کے لیے ایک اہم تجویز پیش کر دی۔

 ان کے مطابق روزانہ 8 سے 10 لاکھ گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں شہر میں داخل ہوتی ہیں جبکہ 4 سے 5 لاکھ گاڑیاں شہر سے باہر جاتی ہیں، جس سے سموگ، ٹریفک جام اور حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

سی ٹی او نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ہونے والے حادثات کو مدنظر رکھتے ہوئے تجویز دی ہے کہ قریبی شہروں کو ای بس سروس اور میٹرو ٹرین سے منسلک کیا جائے, پہلے مرحلے میں لاہور سے قصور، ننکانہ صاحب، اور شیخوپورہ کے لیے ای بس سروس کا آغاز کیا جائے گا، جبکہ دوسرے مرحلے میں ان شہروں کو انٹرسٹی ٹرین نیٹ ورک سے منسلک کیا جائے گا۔

پنجاب بار کونسل کے انتخابات قریب آگئے

اس منصوبے سے نہ صرف شہریوں کے وقت کی بچت ہو گی بلکہ اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔ ڈاکٹر اطہر وحید نے اس تجویز کو کمشنر لاہور کو مراسلہ کے ذریعے ارسال کر دیا ہے تاکہ اس پر جلد عملدرآمد کیا جا سکے۔
 


 
 
 
 

متعلقہ مضامین

  • فلسطین کے لیے مزید امدادی سامان روانہ
  • الخدمت کے تعاون سے فلسطین کے لیے 24ویں امدادی کھیپ روانہ
  • الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے فلسطین کے لیے 24ویں امدادی قافلے کی روانگی
  • لاہور سے دیگر شہروں جانے والی ٹرینوں کا شیڈول متاثر
  • سی ٹی او لاہور کی جانب سے کاربن کنٹرول اور ٹریفک مسائل کے حل کیلئے اہم تجویز پیش
  • وزیراعظم غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کیلئے کل مصر روانہ ہوں گے
  • غزہ جنگ بندی برقرار، ملبہ ہٹانے کا عمل شروع، امدادی سامان سے بھرے ٹرک پہنچنا شروع ہوگئے
  • وزیرخزانہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکا روانہ
  • وزیرِ خزانہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکا روانہ