صراطِ مستقیم ویلفیئر ٹرسٹ کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
سٹی 42 : جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں صراطِ مستقیم ویلفیئر ٹرسٹ کی امدادی سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔
تحصیل علی پور، سلطان پور اور مظفرگڑھ کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب سے سینکڑوں گھر تباہ اور ہزاروں خاندان متاثر ہوئے۔ اس نازک وقت میں فلاحی تنظیم نے متاثرین کے لیے فری میڈیکل کیمپس، کھانے، خشک راشن، مچھر دانیاں اور صاف پانی کی فراہمی شروع کر رکھی ہے۔
سیمنٹ سستاہوگیا
ٹرسٹ کے بانی و چیئرمین مزمل ملک خود متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں اور تمام سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ مزمل ملک کا کہنا ہے کہ یہ وقت احساس اور عمل کا ہے، ہزاروں خاندان اب بھی مدد کے منتظر ہیں۔
نادرا کی جانب سے شہریوں کیلئے نئی سہولت
ٹرسٹ نے مخیر حضرات اور عطیہ دہندگان کا شکریہ ادا کیا ہے جن کی مدد سے خدمتِ انسانیت کا یہ سلسلہ جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: علاقوں میں
پڑھیں:
کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے افسوسناک حادثات کے نتیجے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بلوچ کالونی کے علاقے کشمیر کالونی نالے والے روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک 20 سالہ راہگیر جاں بحق ہوگیا۔
اطلاع ملنے پر چھیپا کے رضاکار موقع پر پہنچے اور لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں متوفی کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
دوسرا واقعہ ایف سی ایریا کے ایک اپارٹمنٹ میں پیش آیا جہاں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں اس کی شناخت 40 سالہ اظہر احمد کے نام سے ہوئی۔
ادھر قیوم آباد میں جام صادق پل پر تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں متوفی کی شناخت 40 سالہ شکیل کے نام سے کی گئی۔