شہباز شریف نے ٹرمپ کی خوشامد و چاپلوسی میں تمام حدیں پار کردیں،حافظ نعیم الرحمن
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ملتان:۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کو ریاست کی ہرجگہ رِٹ قائم کرنے کی فکر ہے مگر نوجوانوں کو تعلیم کی فراہمی کی رِٹ قائم نہیں کی جاتی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ٹرمپ کی خوشامد اور چاپلوسی کی تمام حدیں پار کردیں۔ گھریلو خواتین کے لیے بھی بنو قابل مفت آئی ٹی کورسز کا اہتمام کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم ملتان میں بنوقابل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب جنوبی سید ذیشان اختر اور امیر ملتان صہیب عمار صدیقی نے بھی تقریب سے خطاب کیا جبکہ سیکرٹری جنرل الخدمت فاﺅنڈیشن سید وقاص جعفری، عمیر ادریس و دیگر قیادت بھی اس موقع پر موجود تھی۔
الخدمت فاﺅنڈیشن کے تحت بنوقابل مفت آئی کورسز میں داخلہ کے لیے ہزاروں کی تعداد میں طلبا وطالبات نے امتحان دیا۔ امیر جماعت اسلامی نے جماعت اسلامی کی مقامی قیادت اور الخدمت کی ٹیم کی بہترین انتظامات پر تحسین کی۔
حافظ نعیم الرحمن نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ ملک میں پونے تین کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، صرف پنجاب میں ایک کروڑ بچے اسکول نہیں جاتے، صلاحیت ہونے کے باوجود نوجوانوں کو آٹی ٹی کے میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع دستیاب نہیں، حکمران جلسے روکتے ہیں، آپریشن کرنے پر بضد ہیں اور کہا جاتا ہے کہ ریاست کی رِٹ قائم کرنی ہے مگر نوجوانوں کو مواقع اور تعلیم فراہم کرنے کی رِٹ قائم کیوں نہیں کی جاتی۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہاکہ وزیراعظم نے ٹرمپ کی تعریف میں وہ سب کچھ کہہ دیا جو شاید امریکی صدر کو خود بھی اپنے بارے میں معلوم نہ ہو، ایک طرف ٹرمپ کہہ رہے تھے کہ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم کو جو اسلحہ فراہم کیا اس کا بالکل درست استعمال ہوا، دوسری طرف وزیراعظم ٹرمپ کی چاپلوسی کررہے تھے، شہباز شریف کے اقدام سے پاکستانیوں کے سرشرم سے جھک گئے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ نوجوانوں کو آئی ٹی میں تمام مواقع فراہم کیے جائیں تو پاکستان کی آئی ٹی برآمدات اربوں ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں اور ملک کا قرضہ اتر سکتا ہے، شہباز شریف نوجوانوں پر توجہ دیں۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ مفت اور معیاری تعلیم ہر شہری کا حق ہے ، نوجوانوں کو اپنے حق کے لیے آواز بلند کرنا ہوگی ، نوجوان فرسودہ نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں ۔ ملک کی نام نہاد بڑی سیاسی پارٹیاں مافیا کے نرغے میں ہیں ، ہر پارٹی میں اے ٹی ایم موجود ہیں، یہ چہرے بدل بدل کر نظام پر مسلط ہیں، جماعت اسلامی چہرے نہیں نظام بدلنے کے لیے جدوجہد کررہی ہے ، ہم احتجاج کرتے ہیں تو حکمرانوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیتے ہیں ، ہم نظام کو بدلنے کی جدوجہد کے ساتھ ساتھ خدمت کے میدان میں بھی سب سے آگے ہیں ، الخدمت اتنے بڑے پیمانے پر نوجوانوں کو مفت آئی ٹی تربیت فراہم کرہی ہے تو ریاست یا حکومت ایسا کیوں نہیں کرسکتی؟ انہوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی گھریلو خواتین کے لیے بھی مفت آئی ٹی کورسز کا آغاز کررہی ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے نوجوانوں کو نومبر کے اجتماع عام میں شرکت کی دعوت دی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحمن نے امیر جماعت اسلامی نوجوانوں کو شہباز شریف ٹرمپ کی مفت آئی آئی ٹی کے لیے نے کہا
پڑھیں:
شرم الشیخ: وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی آج شرم الشیخ میں غزہ کے حوالے سے امن سربراہی اجلاس کے موقعے پر قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ امن سربراہ اجلاس: صدر ٹرمپ سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات، گرمجوشی سے مصافحہ
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے درمیان مضبوط اور تاریخی دوطرفہ تعلقات کا اعادہ کیا اور مختلف شعبوں میں پاکستان قطر تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے قطر کے امیر کی ثابت قدم قیادت، سفارت کاری اور دیگر برادر ممالک کے ساتھ تعاون پر تعریف کی جس کے نتیجے میں آج شرم الشیخ میں تاریخی امن معاہدے پر دستخط ہوئے۔
اس کے ساتھ ساتھ وزیرِ اعظم نے غزہ کے بحران کے منصفانہ اور دیرپا حل تلاش کرنے کے لیے امن معاہدے کے حوالے سے قطر کی مسلسل کوششوں کو بھی سراہا۔
وزیر اعظم نے سنہ 1967 سے پہلے کی سرحدوں اور القدس شریف کے بطور دارالحکومت کے ساتھ ایک آزاد، قابل عمل فلسطینی ریاست کے قیام کے حق میں پاکستان کے دیرینہ موقف پر زور دیا۔
مزید پڑھیے: غزہ امن معاہدے پر دستخطوں کی تقریب، وزیرِاعظم شہباز شریف شرم الشیخ پہنچ گئے
انہوں نے فلسطینی عوام کے لیے انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کا بھی اعادہ کیا۔
قطر کے امیر نے پاکستان کی یکجہتی اور فلسطین کے بارے میں اصولی مؤقف پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ عالمی برادری کی مستقل توجہ خطے میں دیرپا امن و استحکام لانے میں معاون ثابت ہوگی۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی تشویش کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
گزشتہ ایک ماہ میں دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ چوتھی ملاقات ہے۔
مزید پڑھیں: وزیرِاعظم شہباز شریف شرم الشیخ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل پہنچ گئے
دونوں رہنماؤں کی ستمبر میں وزیر اعظم شہباز شریف کے دوحہ کے 2 دوروں اور اس کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقعے پر نیویارک میں ملاقات ہوئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی حماس اسرائیل امن معاہدہ وزیراعظم شہبازشریف