Islam Times:
2025-10-16@15:31:32 GMT

پنجاب حکومت کا افغان شہریوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT

پنجاب حکومت کا افغان شہریوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں رجسٹرڈ افغان شہریوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ غیر قانونی افغان باشندوں کا رئیل ٹائم ڈیٹا تیار کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے رجسٹرڈ افغان شہریوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں رجسٹرڈ افغان شہریوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کا رئیل ٹائم ڈیٹا تیار کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے غیرقانونی رہائشیوں اور ان کے کاروباروں کیخلاف کومبنگ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ غیر قانونی غیر ملکی باشندوں کو وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق فوری ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کیا گیا ہے

پڑھیں:

پنجاب: ایک ماہ میں غیرقانونی اسلحہ جمع کروانے کا الٹی میٹم جاری، سزا میں اضافے کی بھی منظوری

فائل فوٹو

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے ایک ماہ میں غیرقانونی اسلحہ جمع کروانے کا الٹی میٹم جاری کردیا گیا۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ایک ماہ کے اندر شہری اپنے قانونی اسلحے کو خدمت مرکز سے رجسٹر کرائیں گے، جبکہ اسلحہ فروشوں اور تمام ڈیلرز کے اسٹاک کا معائنہ کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

پنجاب میں نئے اسلحہ لائسنس جاری کرنے پر مکمل پابندی کا حکم دے دیا گیا ہے جبکہ پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے اسلحہ فیکٹریز اور مینوفیکچررز کو ریگولرائز کرنے کی سفارش کی ہے۔

اعلامیے کے مطابق پنجاب حکومت نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی سزا میں اضافے کی منظوری دے دی ہے جس کے مطابق غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی سزا 14 سال قید اور 20 لاکھ تک جرمانہ ہوگا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں غیر قانونی اسلحہ رکھنا ناقابلِ ضمانت جرم ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا غیر ملکیوں کیلئے نیا بزنس ویزہ جاری کرنے کا فیصلہ
  • حکومت پاکستان کا غیرملکی سرمایہ کاری لانے کیلیے خصوصی ویزا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
  • افغان باشندوں کا انخلاء تیز، مکان دینے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
  • پنجاب ، ایک ماہ میں غیرقانونی اسلحہ جمع کروانے کا الٹی میٹم جاری
  • پنجاب حکومت کا مرید کے واقعے پر موثر قانونی کارروائی کا فیصلہ
  • پنجاب حکومت نے افغان شہریوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کرلیا
  • پنجاب: ایک ماہ میں غیرقانونی اسلحہ جمع کروانے کا الٹی میٹم جاری، سزا میں اضافے کی بھی منظوری
  • پنجاب حکومت کے ریاستی رِٹ اور قانون کی بالادستی یقینی بنانے کے لیے تاریخی اقدامات
  • کراچی میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کیخلاف آپریشن‘ 21 افغان باشندے زیر حراست