data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سکیورٹی خدشات کے باعث حکومت پنجاب نے لاہور میں اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس سروس کے کچھ حصے عارضی طور پر بند کر دیے ہیں۔ ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق لاہور میٹرو بس سروس کو ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک بند کر دیا گیا ہے، جبکہ اب یہ سروس صرف گجومتہ سے ایم اے او کالج تک محدود رہے گی۔ اس کے علاوہ اورنج لائن ٹرین کے بند روڈ اسٹیشن اور ملتان روڈ اسٹیشن بھی مکمل طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔

یہ فیصلہ موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر کیا گیا ہے، تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق عوام کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے لیے ٹرانسپورٹ سروسز کی جزوی معطلی ضروری سمجھی گئی۔

تاہم اس فیصلے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ روزانہ ہزاروں افراد ان سروسز پر انحصار کرتے ہیں، اور سروس کی بندش سے ان کے لیے سفر مہنگا اور وقت طلب ہو گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو متبادل ذرائع تلاش کرنا پڑ رہے ہیں، جبکہ محدود سروس کے باعث فعال حصوں میں بھی غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا ہے۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ اقدامات عارضی ہیں، اور حالات بہتر ہوتے ہی سروس بحال کر دی جائے گی۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صبر اور تعاون کا مظاہرہ کریں۔ سکیورٹی ادارے اور ٹرانسپورٹ حکام صورت حال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں تاکہ جلد از جلد معمولات بحال کیے جا سکیں۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

جماعت اسلامی نے پنجاب کا بلدیاتی ایکٹ مسترد کردیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251201-01-19
لاہور( نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاالدین انصاری اور امیر جماعت اسلامی لاہور غربی علی ارتضیٰ حسنی نے اجتماعِ عام میں کام کرنے والے کارکنوں کے اعزاز میں منعقدہ ناشتہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجتماع عام کی شاندار کامیابی کارکنان کی شب و روز محنت کا نتیجہ ہے،ضلع لاہور غربی کے کارکنان نے اجتماع عام کی تیاریوں اور اس کے انتظامات میں قابل تعریف کردار ادا کیا۔ ہمارے کارکنان بھرپور خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔ ’’قائدین نے پنجاب کے بلدیاتی ایکٹ کے حوالے سے میڈیا کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ ہم پنجاب کے نئے بلدیاتی ایکٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، کیونکہ اس کے ذریعے اختیارات عوامی نمائندوں کے بجائے بیوروکریسی کو منتقل کیے جا رہے ہیں، جو جمہوری روح کے خلاف ہے۔ جماعت اسلامی بلدیاتی اداروں کو با اختیار بنانا چاہتی ہے۔ ہم نظام کی حقیقی تبدیلی کے لیے عوام کو تیار کر رہے ہیں۔ہمارے کارکنان نے ثابت کیا ہے کہ وہ ملک میں مثبت اور پائیدار تبدیلی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ‘‘اب بلدیاتی انتخابات کی تیاری کے لیے ہمیں گلی گلی اور محلے محلے میں منظم انداز میں پھیلنا ہوگا۔’’بلدیاتی ایکٹ میں بیوروکریسی کو بے جا اختیارات دینا عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے۔تقریب میں نائب امیر غربی لاہور سید راشد داؤد بخاری، صدر الخدمت فاؤنڈیشن طارق چٹھہ اور بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔تقریب کے میزبان بلال ریاض نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاالدین انصاری اور امیرجماعت اسلامی لاہورغربی علی ارتضیٰ حسنی کے ساتھ اجتماع عام میں کام کرنے والے کارکنوں کے اعزاز میں ناشتے کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • انسٹاگرام نے ہیش ٹیگز کی حد محدود کرنے کا تجربہ شروع کردیا
  • آن لائن ٹیکسی سروس میں خاتون مسافر کو ہراساں کرنے کا انکشاف
  • والد کے بارے میں قابل تصدیق معلومات نہیں‘ قاسم خان کا عمران خان کی سلامتی سے متعلق خدشات کا اظہار
  • پی ٹی اے نے وی پی این سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی لائسنسنگ کا آغاز کردیا
  • لاہور میں میٹرو بس حادثے کا شکار، سروس معطل کردی گئی
  • وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی صوبائی وزیرِ ٹرانسپورٹ سے ملاقات
  • وزیر ریلوے حنیف عباسی کا راولپنڈی سے لاہور روانگی سے قبل گرین لائن کیساتھ ڈیوٹی سرانجام دینے والے عملے کیساتھ گروپ فوٹو
  • وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور ڈیولپمنٹ پلان دوسرے فیز کا آغاز کردیا
  • جماعت اسلامی نے پنجاب کا بلدیاتی ایکٹ مسترد کردیا
  • لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی