شہزادہ اینڈریو کا “ڈیوک آف یارک” کا شاہی لقب چھوڑنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
لندن:۔ برطانیہ کے پرنس اینڈریو نے “ڈیوک آف یارک” کا شاہی لقب چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق 65 سالہ شہزادہ اینڈریونے اپنے بیان میں کہا کہ میں اب مزید اپنا شاہی لقب یا وہ اعزازات استعمال نہیں کروں گا جو مجھے دیے گئے تھے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ یہ فیصلہ بادشاہ چارلس سوم سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔ پرنس اینڈریو نے بیان میں کہا کہ وہ اب بھی پرنس کے طور پر جانے جائیں گے لیکن وہ آئندہ اپنے شاہی خطابات استعمال نہیں کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی جانب سے دیا گیا لقب ڈیوک آف یارک بھی واپس کر دیا گیا ہے۔
شہزادہ اینڈریو نے ایک مرتبہ پھر تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ میرے خلاف جاری الزامات بادشاہ اور شاہی خاندان کے کاموں سے توجہ ہٹاتے ہیں۔
یاد رہے کہ شہزادہ اینڈریو ملکہ الزبتھ دوم کے دوسرے بیٹے ہونے کے ناتے اب بھی شہزادہ رہیں گے ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ اینڈریو “آرڈر آف دی گارٹر” کی رکنیت سے بھی دستبردار ہو جائیں گے جو برطانیہ کا سب سے اعلیٰ اعزاز ہے اور 1348ءسے چلا آ رہا ہے۔ان کی سابق اہلیہ سارہ فرگوسن بھی اب “ڈچس آف یارک” کا لقب استعمال نہیں کر سکیں گی تاہم ان کی بیٹیاں شہزادی بیٹریس اور شہزادی یوجینی بدستور شاہی اعزازات کی حامل رہیں گی۔
یاد رہے کہ شہزادہ اینڈریو پر جنسی جرائم میں ملوث جیفری ایپسٹین سے تعلقات پر طویل عرصے سے تنقید جاری تھی تاہم شہزادہ اینڈریو نے ان الزامات کی ایک بار پھر سختی سے تردید کی ہے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: شہزادہ اینڈریو اینڈریو نے آف یارک
پڑھیں:
فن لینڈ کاپاکستان سمیت تین ممالک میں سفارتخانے بند کرنے کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہلسنکی : فن لینڈ نے پاکستان، افغانستان اور میانمر میں قائم اپنے سفارتخانوں کو 2026 کے دوران بند کرنے کا باضابطہ فیصلہ کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ فیصلہ کسی مخصوص واقعے یا سیاسی اختلاف کا نتیجہ نہیں بلکہ سفارتی ڈھانچے کی از سرِ نو تنظیم، اخراجات میں کمی اور عالمی سطح پر سفارتی ترجیحات کی نئی ترتیب کا حصہ ہے۔
فن لینڈ کی وزارتِ خارجہ کے مطابق فن لینڈ آئندہ بھی ان ممالک کے ساتھ تعاون اور رابطہ برقرار رکھنے کی کوشش کرے گا، مگر سفارتخانوں کی موجودہ سرگرمیوں کو برقرار رکھنا قومی پالیسی کے مطابق نہیں رہا۔
فن لینڈ کی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ یہ اقدام آپریشنل اور اسٹریٹجک وجوہات کی بنیاد پر کیا ہے ، ہلسنکی نے اسلام آباد، کابل اور یانگون میں سفارتی مشنز کی بندش کے لیے باقاعدہ تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے، سفارتخانوں کی کارکردگی، اخراجات اور دو طرفہ سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ موجودہ حالات میں ان دفاتر کو برقرار رکھنا فن لینڈ کے اسٹریٹجک مفادات سے مطابقت نہیں رکھتا۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب فن لینڈ نے پاکستان میں اپنا سفارتی مشن بند کرنے کا فیصلہ کیا ہو۔ اس سے قبل 2012 میں بھی مالی مسائل کے سبب اسلام آباد میں قائم فن لینڈ کا سفارتخانہ بند کر دیا گیا تھا، جس کے بعد کچھ برس قبل اسے دوبارہ فعال کیا گیا تھا۔ البتہ اب ایک مرتبہ پھر اس کی بندش کا فیصلہ سامنے آ گیا ہے۔